16 دسمبر 1971 پاکستان کی تاریخ کا سب سے دردناک دن مانا جاتا ہے۔ اس دن مشرقی پاکستان میں پاک بھارت جنگ کا اختتام ہوا اور ڈھاکہ میں پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی پاکستان پاکستان سے الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا۔ اصل کہانی اس سے کئی سال پہلے شروع ہوتی ہے۔ 1947 میں پاکستان دو حصوں پر مشتمل تھا: مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان، جن کے درمیان تقریباً ہزار میل کا فاصلہ اور بھارت حائل تھا۔ آبادی کے لحاظ سے مشرقی پاکستان زیادہ بڑا تھا، لیکن اقتدار، فوج، معیشت اور فیصلوں میں اسے برابر کا حق نہیں دیا گیا۔ زبان کا مسئلہ بھی بڑا سبب بنا، جب اردو کو واحد قومی زبان قرار دیا گیا اور بنگالی زبان کو نظر انداز کیا گیا، جس سے وہاں شدید ردعمل پیدا ہوا۔ 1970 کے عام انتخابات میں شیخ مجیب الرحمٰن کی عوامی لیگ نے واضح اکثریت حاصل کی، لیکن اقتدار منتقل نہ کیا گیا۔ اس سیاسی بحران نے حالات کو مزید خراب کر دیا۔ احتجاج شروع ہوئے، بداعتمادی بڑھی اور پھر فوجی آپریشن ہوا، جس سے مشرقی پاکستان میں غصہ اور علیحدگی کی تحریک مضبوط ہو گئی۔ بھارت نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھایا، مکتی باہنی...
My name is Aurangzaib. I belong to sheikh family . I am from D. G. Khan. I like Islam . I want our people should spend their lives according to Islam. I am interested to write those topics which are liked by every one. I want to create optimistic approach in the people of my country and people of world. I think the people should use bright side in every matter. May Allah help us in every field of life!