Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2022

پنجابی زبان کے لازوال اقوال

پنجابی  زبان   دے   لازوال اقوال  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا     آکھا      مَن         لے  پُترا ھَر     گل      پَلے     بَنھ   لے  پُترا موڑاں   والی    راہ     نئیں چَنگی نِت     بیگانی   چاہ   نئیں  چَنگی اَصلوں    ھولا    دِل    نئیں چَنگا بہتا       وڈا      تِل     نئیں چَنگا بوھتی   کِھلری   وَل   نئیں چَنگی کَنڈوں    اوھلے   گل   نئیں چَنگی تِڑھ  کے  ماری  چھال نئیں چَنگی بوھتی    لَمی    کال   نئیں چَنگی ‏رُکھاں    تَھلے    مَچ   نئیں چَنگا ڈھیر   فَسادی  ...

ایک اعرابی کی دعا۔اور حضرت عمر کی آمین

ایک عجیب و غریب دعاء _______________________ حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائنات ﷺ  کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی) دیہاتی کھڑا دعا مانگ رہا تھا حضرت عمرؓ اس کے پیچھے خاموش کھڑے ہو گئے وہ اعرابی یہ دعا مانگ رہا تھا *(اے میرے رب یہ آپ کے حبیب ﷺ ہیں ، میں آپ کا بندہ (غلام ) ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے) اے میرے رب اگر آپ میری  مغفرت کر دیں گے تو آپ کےحبیبﷺ خوش ہو جائیں گے اور آپ کا یہ بندہ کامیاب ہو جائے گا اور آپ کا دشمن غمگین اور ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اگر آپ نے میری مغفرت نہ فرمائی تو آپ کے حبیبﷺ پریشان ہو جائیں گے ، دشمن خوش ہو جائے گا اور یہ بندہ ہلاک ہو جائے گا۔  آپ بہت کرم اور عزت و شرف والے اس بات سے بہت بلند و بالا ہیں  کہ آپ اپنے حبیب ﷺ کو پریشان ، اپنے دشمن کو خوش اور اپنے بندے کو ہلاک کریں۔*  *اے میرے اللہ شرفاءِ عرب کا دستور ہے کہ جب ان میں سے کسی سردار کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کی قبر پر اس کے تمام غلاموں کو آزاد کر دیا جاتا ہے اور یہ تو تمام جہانوں کے سردار کی قبر مبارک ہے مجھے ان کی قبر مبارک ...

پاکستان اور جمہوریت

میڈیا کا ادھورا کردار ملک کے سیاسی منظرنامے پر نظر ڈالیں تو نیچے سے اوپر تک کرپشن، بدعنوانیوں، اقربا پروری کے مناظر ہی نظر آتے ہیں۔ سیاسی عمائدین کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کو دیکھتے دیکھتے عوام کی سماعت اور بصارت دھندلا جاتی ہے۔ یہ سلسلہ نیا نہیں، 69 سال سے یہی سلسلہ جاری ہے۔ اس منظرنامے کو دیکھ کر ذہن میں یہ خیال آنا فطری بات ہے کہ یہ سلسلہ ختم کیوں نہیں ہو پاتا؟ اس سوال کے جواب میں یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ 69سال سے ملک کا اقتدار اور سیاسی قیادت کرپٹ مافیا کے ہاتھوں میں جکڑی ہوئی ہے۔ اس کا ایک روایتی علاج یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ’’جمہوریت‘‘ ہی ان جان لیوا بیماریوں کو دور کرسکتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جمہوریت سیاسی تاریخ کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے، لیکن کیا واقعی جمہوریت وہی ہے جس کی تعریف سیاسی مفکروں کی طرف سے کی جاتی ہے؟ یہ سوال اس لیے ضروری اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس جواب کی روشنی ہی میں ہم ہماری جمہوریت کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں روز اول ہی سے زمینی اشرافیہ سیاست اور اقتدار پر قبضہ کیے بیٹھی ہے۔ اور وہ تمام مکروہات جو معاشروں اور م...

موت کے وقت انسان کی اندرونی حالت ۔۔۔ایک تحقیق

    زندگی کے واقعات واضح ہو کر سامنے آ جاتے ہیں۔ تحقیق میں موت کے وقت دماغ میں بننے والے نمونوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو اس طرح کے ہیں جیسے خواب یا  پرانی یادداشت کو یاد کرتے وقت بنتے ہیں اور زندگی کے خاتمے کے متعلق ہماری سمجھ کو چیلنج کرتے ہیں۔ ’فرنٹیئرز ان ایجنگ نیوروسائنس‘ نامی جریدے میں منگل کو شائع ہونے والے یہ نتائج اعضا عطیہ کرنے کے وقت سے متعلق بھی اہم سوالات بھی اٹھاتے ہیں۔ اسٹونیا کی یونیورسٹی آف ٹارٹو کے راؤل ویسینٹ سمیت نیورو سائنسدان ابتدائی طور پر الیکٹرو اینسیفالوگرافی (ای ای جی) ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے  ایک 87 سالہ مرگی کے مریض کی دماغی لہروں کا معائنہ کر رہے تھے لیکن  معائنے کے درمیان ہی مریض کو دل کا دورہ پڑا اور وہ مر گیا۔ مریض کی موت جیسے ہی واقع ہوئی ای ای جی ریکارڈنگ نے اس شخص کے دماغ کی سرگرمی کے تقریبا 900 سیکنڈ دکھائے اور سائنسدانوں نے اس بات کی تحقیقات کرنے کی کوشش کی کہ دل کی دھڑکن بند ہونے سے پہلے اور بعد کے 30 سیکنڈ میں کونسی خاص سرگرمی ہوئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جب وہ شخص مر رہا تھا تو دماغ کی لہروں میں اضافہ ہوا جس کو گاما ارتع...

کاٸنات کی مخلوق اور اس کے مختلف عالم کاٸنات

 "" "" "" جنات کا سائنسی تجزیہ"" "" ""   ایک سائنسدان کے قلم سے۔۔۔۔  بہت دلچسپ۔۔۔ضرور پڑھیں  ‏جنات اللہ کی مخلوق ہیں یہ ہمارا یقین ہے ،   آگ سے پیدا کیے گئے ،  ان میں شیاطین و نیک صفت دونوں موجود ہیں  اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے یہ تھریڈ اس بارے میں نہیں ہے ۔  یہ تھریڈ جنات کی سائینٹیفیک تشریح کے بارے میں ہے ۔  کیا وہ ہمارے درمیان ہی موجود ہیں ؟  اور زیادہ اہم سوال یہ کہ ہم انہیں دیکھ کیوں نہیں سکتے ؟  لفظ جن کا ماخذ ہے ‘‘نظر نہ آنے والی چیز’’ اور اسی سے جنت یا جنین جیسے الفاظ بھی وجود میں آئے ۔  جنات آخر نظر کیوں نہیں آتے ؟  اس کی دو وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں ۔  پہلی وجہ یہ کہ انسان کا ویژن بہت محدود ہے ۔  اللہ تعالیٰ  نے اس کائینات میں ‏جو   (electromagnetic spectrum)  بنایا ہے اس کے تحت روشنی 19 اقسام کی ہے ۔  جس میں سے ہم صرف ایک قسم کی روشنی دیکھ سکتے ہیں جو سات رنگوں پر مشتمل ہے ۔  میں آپ کو چند مشہور اقسام کی روشنیوں کے بارے میں مختصراً بتاتا ہوں ۔  اگر آپ gam...

PAKISTAN AND PRESENT SENERIEO OF WORLD

  World political scenario is rapidly approaching to the world war 3 and it's clear that this would be nuclear weapons war and Russia would be retaliated to attack on USA directly may be possible for Europe not take part in this war so those countries who are being ally of USA will also be smashed by Russia and India is one of them . Pakistan playing with very interesting role by intelligentsia to save it self care. So china will easily occupy Taiwan without war. Russia after becoming super power will pressurize India to vacate Kashmir china as well so for Indian movies are concerned they would become Garbage 🗑️ glasnost and perestroika are best policies from Russia to get back USSR and hopefully it will get done so no future of USA.NATO no more than question about middle eastern state penitentiary seems to looking towards Pakistan I'm cause Pakistan . china Russia Iran Afghanistan . North Korea turkey with some other countries will emerge as a new powerful block .in 2023 loza...

DIFFRENT HARMOON IN OUR BODY AND THEIR EFFECT ON OUR BODY.

  چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے: 1. Endorphins اینڈورفنس 2. Dopamine ڈوپامائین 3. Serotonin سیروٹونائین 4. Oxytocin آکسی ٹوسین ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں ▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے:  جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں اس کے علاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا اس لیئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے ▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے: زندگی کے سفر میں ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین خارج کرتا ہے اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے  جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے اب آپ سمجھ سک...

ہر مسلمان کے چھوٹی احادیث کا تحفہ

  *ﯾﮧ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ 40 ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﮬﯿﮟ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﻭﺍﺋﯿﮟ* *40 short Ahadeeth* 💠 *ﺍِﻧّﻤﺎ ﺍﻻَﻋْﻤَﺎﻝُ ﺑِﺎﻟﻨّﯿَّﺎﺕ* ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺩﺍﺭﻭﻣﺪﺍﺭ ﻧﯿﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﮬﮯ . *The reward of deeds depends on intentions* 💠 *ﺍَﻟﺼّﯿَﺎﻡُ ﺟُﻨّﺔٌ* ﺭﻭﺯﮦ ﮈﮬﺎﻝ ﮬﮯ *Fasting is a Shield* 💠 *ﺍِﻥّ ﺍﻟﺪِّﯾﻦَ ﯾُﺴْﺮ* ﺑﯿﺸﮏ ﺩﯾﻦ ﺁﺳﺎﻥ ﮬﮯ *Religion is easy* 💠 *ﺍَﻟﺪِّﯾﻦُ ﺍﻟﻨَّﺼِﻴﺤَﺔُ* ﺩﯾﻦ ﺧﯿﺮﺧﻮﺍﮬﯽ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ *The DEEN is advice* or *Religion is selfless sincerity* 💠 *ﺍَﻟﻌَﯿﻦُ ﺣَﻖٌّ* ﻧﻈﺮِ ﺑﺪ ﺣﻖ ﮬﮯ *The evil eye is real* 💠 *ﻃَﻠَﺐُ ﺍﻟﻌِﻠﻢِ ﻓَﺮِﻳﻀَﺔٌ ﻋﻠﯽٰ ﮐُﻞِّ ﻣُﺴﻠِﻢٍ* ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻓﺮﺽ ﮬﮯ *Seeking knowledge is obligation up on every muslim* 💠 *ﺧَﯿﺮُ ﺍﻟﺤَﺪِﯾﺚِ ﮐِﺘَﺎﺏُ ﺍﻟﻠّٰﮧِ* ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﺑﺎﺕ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﮬﮯ *The best speech is the Book of Allah* 💠 *ﻭَ ﺧَﯿﺮُ ﺍﻟﮭَﺪﯼِ ﮬَﺪﯼُ ﻣُﺤَّﻤﺪٍ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ* ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮬﮯ *The best guidance is the guidance of Muhammed (Sallal lahu Alaihi wa Sallam)* 💠 *ﺍَﻟﺤَﯿَﺎﺀُ ﻣِﻦَ ﺍﻻِﯾﻤﺎﻥِ* ﺣﯿﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮬﮯ ...

نماز میں دل لگانے کا طریقہ۔۔۔

  جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....! *ثـنــــاء* *سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ٠ؕ* پاک ہے تو اے ﷲ! اور سب تعریف تیرے لۓ ہے، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں. *تعـــــــوذ* *أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ۞* میں اللہّٰ کی پناہ مانگتا شیطان مردود سے۔ *تســـــمیہ* *بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۞* ﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ *سورۃ الفـــــــاتحہ* *الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۞ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۞ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ۞ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۞ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۞ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ٥ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ۞* سب تعریفیں اللہّٰ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے, بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے, قیامت کے دن کا مالک ہے, ہ...

پاکستان کا تعلیمی دورانیہ2022

 *پنجاب لاہور ۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب۔ایجوکیشن نیوز۔* *پنجاب بھرکےتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں2ماہ ہونگی محکمہ تعلیم نےتعلیمی سال میں مزید1سال کی توسیع کردی* نوٹیفکیشن جاری* *نوٹیفکیشن کےمطابق رواں تعلیمی سال* *31 مارچ کےبجائے31مئی کوختم ہوگا* *نیاتعلیمی سال یکم اگست2022سے*  *31 مارچ2023تک ہوگا* *بچوں کوچھٹیاں صرف2ماہ کیلئےدی جائینگی* *پنجاب بورڈز نے سال 2022 اور اس کے بعد کے امتحانی طریقہ کار کو جزوی طور پر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے سال 2022 میں پیپر کو کل تین حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔* *پہلا حصہ نالج بیسڈ سوالات پر مشتمل ہو گا جو کل پیپر کے 80٪ سوالات پر مشتمل ہو گا یعنی ہر 10 میں سے 8 سوالات نالج بیسڈ وں گے ایسے تمام سوالات کتاب میں شامل مشقی سوالات یا کوئیک کوئز یا پھر باب کے اندر موجود تعریفوں وغیرہ سے بنائے جائیں گے۔* *دوسرا حصہ ایپلی کیشن بیسڈ Application Basedسوالات پر مشتمل ہو گا جو کل پیپر کا 10٪ ہوں گے یعنی ہر 10 میں سے ایک سوال باب یا ٹاپک کی نوعیت کے مطابق اس کی ڈیلی لائف مثال سے ہو گا۔ایسے سوالات جنرل ہوں گے جو ٹاپک کا جزوی حصہ ہوں گے لیکن ایسا لازمی نہیں...

شیخ بہانی رحمتہ اللہ علیہ کی سایٸنس میں مہارت

  ہم نے ہمیشہ نیوٹن اور آئن سٹائن کو پڑھا ہے لیکن تاریح میں ایسے  علماء گزرے ہیں جنکا مقابلہ آج تک کوئی نہیں کر سکتا. اسکا ایک مثال یہ ہے شیخ بہائی رحمتہ اللہ علیہ کا سائنسی علوم پر مہارت شیخ بہائی رحمتہ اللہ علیہ کی انجینئرنگ اور ریاضی پر زبردست مہارت تھی کہ آج اتنی ترقی کے باوجود دنیا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ بطور مثال ایران میں مسجد چہل ستون ہے جس کے بیس ستون دریا کے کنارے اس طرح بنائے گئے ہیں کہ جب آپ سامنے کھڑے ہو کر دیکھیں تو چالیس ستون نظر آتے ہیں۔ بیس ستونوں کا عکس کچھ اس انداز سے دریا پر پڑتا ہے کہ پورے چالیس ستون ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ وہ پوری مسجد شیخ بہائی رحمتہ اللہ علیہ کی تیار کردہ ہے۔ اصفہان میں تین پُل ہیں ان میں سے ایک پُل شیخ بہائی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی نگرانی میں بنایا تھا اس کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ لوگ سمجھ لیں گے جو دریا کے  بہاؤ کو جانتے ہیں۔ کہ دریا جب بہتا ہے تو درمیان میں اور کنارے میں ایک جیسا بہاؤ نہیں ہوتا۔ بیچ میں زیادہ ہوتا ہے اور کناروں میں کم ہوتا ہے۔ مگر یہ پل آج کل کا ڈیم یا بند نہیں۔ یہ پُل شیخ بہائی رحمتہ اللہ علیہ نے اس طرح تعمیر کرو...

مسکان کا حجاب کے سلسلے میں ہندٸوں جنونیوں سے تنہا مقابلہ کرنا

  وہ عورت مارچ ہی تھا جو مسکان خان نے کیا۔ بھارت کے جنونیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جانا، اُن کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانا اور حجاب اتارنے سے انکار کرنا۔ میرا برقع میری مرضی۔ یہی عورت مارچ ہے۔ ہر عورت کی طرح مسکان خان کا بھی بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہنے اور اپنے عقیدے، مذہب اور رسوم و روایات کے مطابق زندگی گزارے۔ آر ایس ایس کے غنڈے کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کے سروں سے جو حجاب نوچ کر پھینک رہے ہیں دراصل یہ کہہ رہے ہیں کہ تمہیں اپنی مرضی سے جینے کا کوئی حق نہیں، تم ہندو معاشرت، دھرم اور سماج میں اپنی مسلمانیت کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں، اگر یہاں رہنا ہے تو محکوم بن کر اُسی طرح رہنا ہوگا جیسے ہم چاہیں گے، تمہاری حدود و قیود ہم طے کریں گے، ہم فیصلہ کریں گے کہ تم کس قسم کا لباس پہنو گی، اور حجاب کو تو بھول ہی جاؤ۔ اِن حالات میں ایک 19برس کی مسلمان لڑکی کا جنونیوں کے گروہ کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانا کسی جہاد سے کم نہیں تھا۔ اسے سلام پیش کیا جانا چاہیے اور اسی اصول کے تحت یہ سلام اُن تمام پاکستانی عورتوں کو بھی پیش کیا جانا چاہیے جو اِس پدر سری معاشرے میں اپنے حقو...

پاکستان کا نظام تعلیم اور موجودہ زمانہ

اس وقت تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ” سپر پاور ” امریکا 20ویں نمبر پر ہے۔2020ء تک فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں مضمون ( سبجیکٹ ) نام کی کوئی چیز اسکولوں میں نہیں پائی جاتی، فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر۔  دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنے اسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں اگر والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو ” پڑھانے” کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن ہی بچے اسکول سے نکلوالیں۔خیر، آپ دلچسپ بات ملاحظہ کریں کہ پورے ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے ” پڑھائی ” ہوتی ہے۔ جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روز اپنی ” اسکلز ” بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔  سات سال سے پہلے بچوں کے لیےپورے ملک میں کوئی اسکول نہیں ہے اور پندرہ سال سے پہلے کسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔ ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ” می...

پاکستان کی ترقی میں اصل رکا وٹ اور ہمارے بد نظمی کا شکار رویے

  کل اسلام آباد میں چین کے ایک منہ پھٹ ماہر معاشیات نے ہمارے وزیر خزانہ کی بولتی بند کر دی، ایک سوال کہ جواب میں اس نے کہا   امریکہ اور مغرب  کو  الزام دینا بند کر دو۔ تم خود اپنی معاشی بربادی کے  ذمہ دار ہو۔ اور پھر  جاپان ذمہ دار ھے۔ تمھارا سارا فارن ایکسچینج ہنڈا، سوزوکی اور ٹیوٹا لے اڑتا ھے۔ اور تم اب بھی زیادہ تر پرزے جاپان سے منگا کر یہاں جوڑتے ہو اور ان گاڑیوں کو باہر بیچ بھی نہیں سکتے۔۔ تم اس زر مبادلہ کے لئے پھر بھیک مانگتے ہو، ان گاڑیوں کا تیل بھی باہر سے آتا ھے پھر اس کے لئے بھیک مانگتے ہو۔ بند کرو یہ پلانٹ اور اپنی گاڑیاں بنا کر بیچو۔ ہر قسم کی پرتعیش گاڑیاں مکمل بند کر دو۔انتہائی مہنگی کرو دو۔۔ تم زراعت کو ماڈرن کرو۔ تم صنعت کو ماڈرن کرو۔ ایکسپورٹ بڑھاو۔۔ چین کو کاپی مت کرو۔ کیوں کہ تم چین کبھی نہیں بن سکتے۔ اس کے لئے بڑی قربانی اور سخت ڈسپلن کی ضرورت ھے۔ تمھارا ماڈل مراکش ھے۔ جس نے برق رفتاری سے ترقی کی ھے اپنی زراعت اور اپنی صنعت کو ترقی دی ۔اور اب اسکی گاڑیاں پوری دنیا میں خریدی جا رہی ہیں۔جاو اپنے وزیر اعظم کو بتاو کہ  ان کمپنیوں ...

زندگی گزارنے کے چند اصول

 اگر اپ 35 سال سے اوپر کے ہو چلے ہو تو میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا۔ 1 *سب سے پہلی بات*  حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے  قابو میں رہیں 1 پہلی: آپکا فشار خون (بلڈ پریشر)۔ 2 دوسری: اپکے خون میں شکر کا تناسب 2 *دوسری بات*  ان سات چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا 1 پہلی: نمک 2 دوسری: چینی 3 تیسری: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں 4 چوتھی: سرخ گوشت 5 پانچویں: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس 6 چھٹی: نشاستہ دار غذائیں 7 ساتویں: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات 3 *تیسری بات*  اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا 1 پہلی: سبزیاں 2 دوسری: پھل 3 تیسری: خشک میوہ جات  *4 چوتھی بات*  ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا 1 پہلی: تیری عمر 2 دوسری: تیرا ماضی 3 تیسری: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو 5 **پانچویں بات*  ان چار* چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا زور لگے، اپنے پاس رکھنا 1 پہلی: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق 2 دوسری: اپنے خاندان کا خیال  3 تیسری: مثبت سوچ 4 چوتھی: مشاکل کو اپنے گھر سے دور 6 *چھٹی بات*  اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پان...