نماز میں دل لگانے کا طریقہ۔۔۔
جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!
*ثـنــــاء*
*سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ٠ؕ*
پاک ہے تو اے ﷲ! اور سب تعریف تیرے لۓ ہے، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں.
*تعـــــــوذ*
*أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ۞*
میں اللہّٰ کی پناہ مانگتا شیطان مردود سے۔
*تســـــمیہ*
*بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۞*
ﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
*سورۃ الفـــــــاتحہ*
*الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۞ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۞ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ۞ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۞ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۞ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ٥ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ۞*
سب تعریفیں اللہّٰ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے, بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے, قیامت کے دن کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا, نہ ان لوگوں کا راستہ جو تیرے غضب میں مبتلا ہوۓ کیا اور نہ (ہی) گمراہوں کا.
*سورۃ الاخـــــــلاص*
*قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۞ اللَّهُ الصَّمَدُ۞ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ۞ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۞*
کہو وہ ﷲ ایک ہے, ﷲ بے نیاز ہے, نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا گیا, اور کوئ بھی اس کا ہمسر نہیں۔
*رکـــــــوع*
*سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.ؕ*
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا۔
*تسمیع*
*سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.ؕ*
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔
*تحمید*
*رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.ؕ*
اے ہمارے پروردگار سب تعریف تیرے لیے ہی ہے۔
*سجـــــــدہ*
*سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی.ؕ*
پاک ہے میرا پروردگار بلندی والا۔
*تشـــــــہد*
*التَّحِيَّاتُ ِللّٰلہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ ﷲِ وَبَرَکَاتُهُ٠ؕ اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰی عِبَادِ ﷲِ الصّٰلِحِيْنَ۞ أَشْهَدُ أَنْ لَّآ اِلٰهَ إِلَّا ﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.ؕ*
تمام قولی عبادتیں اور تمام فعلی عبادتیں اور تمام مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبیﷺ آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، سلام ہو ہم پر اور ﷲ کے نیک بندوں پر, میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہّٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
*درودِ اِبــــراہیـمی*
*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ عَلٰٓی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۞*
*اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۞*
اے ﷲ! رحمت نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تو نے رحمت نازل فرمائ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔
اے ﷲ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تو نے برکت نازل فرمائ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بزرگی والا ہے.
*دعائے ماثــــــورہ*
*رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ۞ رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ۞*
اے میرے رب! مجھے نماز قائم رکھنے والا بنا دے اور میری اولاد کو بھی، اے ہمارے پروردگار میری دعا قبول فرما, اے ہمارے پروردگار مجھے اور میرے والدین کو اور تمام مومنین کو بخش دے, اس روز جب حساب قالٔم ہو۔
Comments
Post a Comment