Skip to main content

زندگی گزارنے کے چند اصول



 اگر اپ 35 سال سے اوپر کے ہو چلے ہو تو میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا۔

1 *سب سے پہلی بات* 

حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے  قابو میں رہیں

1 پہلی: آپکا فشار خون (بلڈ پریشر)۔

2 دوسری: اپکے خون میں شکر کا تناسب


2 *دوسری بات* 

ان سات چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا

1 پہلی: نمک

2 دوسری: چینی

3 تیسری: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں

4 چوتھی: سرخ گوشت

5 پانچویں: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس

6 چھٹی: نشاستہ دار غذائیں

7 ساتویں: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات


3 *تیسری بات* 

اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا

1 پہلی: سبزیاں

2 دوسری: پھل

3 تیسری: خشک میوہ جات


 *4 چوتھی بات* 

ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا

1 پہلی: تیری عمر

2 دوسری: تیرا ماضی

3 تیسری: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو


5 **پانچویں بات* 

ان چار* چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا زور لگے، اپنے پاس رکھنا

1 پہلی: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق

2 دوسری: اپنے خاندان کا خیال 

3 تیسری: مثبت سوچ

4 چوتھی: مشاکل کو اپنے گھر سے دور


6 *چھٹی بات* 

اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ  کا اہتمام رکھنا

1 پہلا: روزے

2 دوسرا: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں

3 تیسرا: مسلسل سفر و سیاحت 

4 چوتھا: جسمانی ورزش

5 پانچواں: اپنا وزن  کم کرنے کےلئے محنت کرنا


7 *ساتویں بات* 

ان چار باتوں کو کبھی نظر  انداز نہ کرنا

1 پہلی: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا

2 دوسری: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا

3 تیسری: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا

4 چوتھی: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے  بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا  


8 *0آٹھویں* اور سب سے ضروری بات

1 نمبر ایک: اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ اپنا روحانی تعلق مضبوط بنا کر رکھنا، تلاوت کا اہتمام، تہجد کی کوشش اور دعاء ومناجات کی کثرت۔

2 نمبر دو: ذات باری سے استغفار اور آقا حبیبنا مصطفی علیہ السلام پر درود و سلام کی کثرت۔ان سے صحت ، فکر فاقے اورمال میں خیر ہوگی۔ اور دارین کی خوشیاں ملیں گی۔ان شاء اللہ۔

Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Ali

  مولا علی علیہ السلام کون؟؟؟؟ ایک عظیم تعارف مودت سے لبریز ایک خوبصورت تحریر وہ علی :جو عین اسلام ہیں وہ علی :جو کل ایمان ہیں وہ علی: جو خانہ کعبہ میں پیدا ہوا اور مسجد کوفہ میں شہید کیا گیا۔ وہ علی :جس نے آنکھ کھولی تو سب سے پہلے مصحف روئے نبی کی زیارت کی اور جو نور میں ،خلق میں ،تبلیغ میں،راحت میں ،کلفت میں،بزم میں،رزم میں غرض ہر منزل میں رسول خدا کا ہم رکاب ہیں ۔ وہ علی: جو خاتم الرسل کا بھائی اور وصی ہیں وہ علی : جوفاطمہ الزہرا کا شوہر تھا۔ وہ علی :جو سرداران جنت حسنین علیہما السلام کا باپ تھا۔ وہ علی :جو نہ صرف مومن آل محمد تھا بلکہ خدا کے آخری نبی خاتم الرسل کا شاہد و گواہ بھی تھا۔ وہ علی: جو ایسا عبادت گزارتھا کہ حالت نماز میں پاوں سے تیر نکال لیا گیا اوراسے احساس تک نہیں ہوا۔ وہ علی :جس کی زندگی انتہائی سادہ اورپاکیزہ تھی۔ وہ علی: جس نے تمام عمر محنت و مزدوری کی اورع جو کی خشک روٹی کھا تا رہا۔ وہ علی: جو علوم کائنات کا حامل تھا اور جسے زبان وحی سے مدینۃ العلم کا لقب عطا ہوا۔ وہ علی: جس نے مسجد کوفہ کی منبر سے سلونی سلونی قبل ان تفقدونی کا علان کیا۔ وہ علی: جس کے عدل کی ...

شاہ لطیف بھٹائی اور عورت کا مقام

  ✏️انتخاب✏️ اس نے پوچھا’’شاہ لطیف کون تھا؟‘‘ میں نے کہا ’’دنیا کا پہلا فیمینسٹ شاعر‘‘ اس نے پوچھا ’’کس طرح۔۔۔!؟‘‘ میں نے کہا ’’اس طرح کہ : وہ جانتا تھا کہ عورت کیا چاہتی ہے؟ اس سوال کا جواب ارسطو بھی نہ دے پایا اس لیے علامہ اقبال نے کہا تھا: ’’ہزار بار حکیموں نے اس کو سلجھایا پھر بھی یہ مسئلہ زن رہا وہیں کا وہیں‘‘ دنیا کے سارے دانشور اور شاعر کہتے رہے کہ ’’عورت ایک مسئلہ ہے‘‘ اس حقیقت کا ادراک صرف لطیف کو تھا کہ ’’عورت مسئلہ نہیں عورت محبت ہے!‘‘ مگر وہ محبت نہیں جو مرد کرتا ہے! مرد کے لیے محبت جسم ہے عورت کے لیے محبت جذبہ ہے مرد کی محبت جسم کا جال ہے عورت کی محبت روح کی آزادی ہے مرد کی محبت مقابلہ ہے عورت کی محبت عاجزی ہے مرد کی محبت ایک پل ہے عورت کی محبت پوری زندگی ہے مرد کی محبت ایک افسانہ ہے عورت کی محبت ایک حقیقت ہے! سارے شعراء شیکسپئر سے لیکر شیلے تک اور ہومر سے لیکر ہم تم تک سب یہ سمجھتے رہے کہ عورت معشوق ہے صرف شاہ کو معلوم تھا کہ عورت عاشق ہے اس لیے شاہ لطیف نے لکھا: ’’عورت عشق کی استاد ہے‘‘ سب سوچتے رہے کہ ’’آخر عورت کیا چاہتی ہے؟ تخت؛ بخت اور جسم سخت!؟‘‘ شاہ عبدالطیف کو...

سورہ الطارق

 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* 85:21 *بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ*  لفظی ترجمہ:  *بَلْ هُوَ:* بلکہ وہ | *قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ:* قرآن مجید ہے ترجمہ: 85:21 (ان کے جھٹلانے سے قرآن پر کوئی اثر نہیں پڑتا) بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے۔ Nay, this is a Glorious Qur'an, 85:22 *فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ*  لفظی ترجمہ:  *فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ:* لوح محفوظ میں ترجمہ: 85:22 جو لوح محفوظ میں درج ہے۔ (Inscribed) in a Tablet Preserved!  85. Al- Burooj 21-22 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* *وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ*  لفظی ترجمہ:  *وَالسَّمَآءِ:* قسم ہے آسمان کی | *وَالطَّارِقِ:* اور رات کو آنے والے کی ترجمہ: 86:01 قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔ By the Sky and the Night-Visitant (therein);- 86:02 *وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏* لفظی ترجمہ: *وَمَآ اَدۡرٰٮكَ:* اور کیا چیز بتائے تجھ کو | *مَا الطَّارِقُ:* وہ رات کو آنے والا کیا ہے ترجمہ: 86:02 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟ And what will explain to thee what the N...