DIFFRENT HARMOON IN OUR BODY AND THEIR EFFECT ON OUR BODY.
چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. Endorphins اینڈورفنس
2. Dopamine ڈوپامائین
3. Serotonin سیروٹونائین
4. Oxytocin آکسی ٹوسین
ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں
▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے:
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں
اس کے علاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا
اس لیئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے
▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں
جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین خارج کرتا ہے اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں
یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کر کے خوش کیوں نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے اور ہم خوش ہو جاتے ہیں
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں
▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین ہے:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز
اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں
▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے
جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کر کے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے
دوسروں کی مدد کر کے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے
اور فیملی یا دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے
بچوں کیلئے:
. موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں (اینڈروفنس)1.l
2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں (ڈوپامائین)2.
3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں
اس کے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کر کے بتائی (سیروٹونائین)
4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں (آکسی ٹوسین)
Comments
Post a Comment