Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2020

The death of Hazrat Fatima RA..Imam Ahmad Raza Brelvi

The death of Hazrat Fatima RA.. Imam Ahmad Raza Brelvi. U اِمام احمد رضا خاں بریلویؒ جب منقبت لکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ لکھنے کے بعد قلم توڑ دیتے ہیں ، جو اسلوب، ترنم، طمطراق اور وجدانیت امام احمد رضا خانؒ کے کلام کو حاصل ہے، شاذ و نادر کسی کے حصے میں آئی ہو، "مصطفیٰﷺ جانِ رحمت" جیسی قادرالکلامی کی سرزمین پر سیدہِ کائنات سیدۃ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شانِ اقدس میں  امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ کی منقبت پڑھیئے! عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ ”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“ صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ ”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“ جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ ”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“ فاطمہ دینِ...

Pakistan and its ID card its informations

Pakistan and its  ID card informations. #شناختی_کارڈ  " قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے۔ اگرچہ آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے، لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔ درج ذیل تحریر آپکو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراہم کرے گی. شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر* مثال کے طور پر ہم ایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے هیں 12101-*******-* اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبر یعنی 1 جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے. یعنی جن لوگوں کے شناختی کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں، وہ لوگ صوبہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں. اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع ہو رہا ہے، تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔ اسی طرح پنجاب کیلئے 3، سندھ کیلئے 4، بلوچستان کیلئے 5، اسلام آباد کیلئے 6، گلگت بلتستان کیلئے 7. اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتاہے. مثال کے طور پر اوپر دئیے گئے کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2 کا ہندسہ ہے، جو ڈیره اسمعیل خان ڈویژن کو ظاہر...

Corruption in Pakistan

پاکستان میں کرپشن پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔۔ حکومت اور ریاست جب کرپشن کی راہ ہموار کرتی ہیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو تا ہے ، اس ملک کو آرمی جمہوریہ پاکستان کہا جا ئے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ آرمی اپنے آپ کو عقل کل سمجھتی ہے ۔۔یہ ملک کے ہر شعبہ میں سرایت کر چکی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ صرف یہی ملک سے محبت کرتی ہے۔ باقی کیڑے مکوڑے ہیں۔ بجٹ میں سب سے پہلے اپنا حصہ مظبوط خیال کرتی ہے۔ ملک کے ہر معاملے میں ٹانگ اڑانا اپنا حق سمجھتی ہے ۔۔۔ہاکستان میں کہنے کو کے تو ایک دیانتدار حکمران ہے۔ ہے لیکن اس کا ماضی سوچ کسی طرح بھی تعین نہیں کرتی کہ یہ حکمران بننے کا اہل ہے۔ یہ صرف حکومت میں رہنا چاہتا ہے۔ ملک کے مسائل یہ حل کرنا بھی چاہے اس کے بس کی بات نہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک ایسی نسل ت یار کردی ہے جو صرف گالیاں دینا جا نتی ہے قادیانی اور یہودی ایجنڈے کو پسند کرتی ہے۔ چند پیسوں کے لیے بکنے کو تیار ہو جا تی ہے۔عمرانی ایجینڈا کچھ طاقتوں کی ضرورت ہے جو صرف یہ چاہتے ہیں ۔۔اتے رولا پائی چائو نالے کم بنائی جائو۔۔یہی اس موجودہ پاکستان میں چل رہا ہے۔ کوئی اسے روکنے والا نہیں ہے۔۔۔یہی پاکستان کی حکومت ا...

Ishaq Rasool

Ishaq Rasool میں سجدہ کروں یا کہ دل کو سنبھالوں محمدﷺ کی چوکھٹ نظر آرہی ہے اسی بے خودی میں کہیں کو نہ جاؤں تڑپ کملیﷺ والے کی تڑپا رہی ہے دوعالم کا داتاﷺ میرے سامنے ہے وہ کعبے کا کعبہ میرے سامنے ہے ادا کیوں نہ فرض محبت کروں میں خدا کی خدائی جھکی جا رہی ہے فقیری کا مجھ میں نہیں ہےسلیقہ نہ آتا ہے کچھ مانگنے کا طریقہ ادھر بھی نگاہِ کرم کملیﷺ والے زمانے کی جھولی بھری جا رہی ہے یہ جذبہ محبت ہے رحمت کی چوکھٹ میرے سامنے مصطفیٰﷺ کی چوکھٹ مجھے کیوں نہ ہو ناز قسمت پہ مسلم محبت کہاں کی کہاں لا رہی ہے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Ramzan is great blessing of Allah

Ramzan is great blessing of Allah. بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ________________________________________ بسم اللہ الرحمن الرحیم سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے شعبان کے آخری روز ہمیں خظاب کرتے ہوئے فرمایا: أيها الناس قد أظلكم شهر عظيم، شهر مبارك، شهر فيه ليلة خير من ألف شهر، جعل الله صيامه فريضة، وقيام ليله تطوعا، من تقرب فيه بخصلة من الخير، كان كمن أدى فريضة فيما سواه، ومن أدى فيه فريضة كان كمن أدى سبعين فريضة فيما سواه، وهو شهر الصبر، والصبر ثوابه الجنة، وشهر المواساة، وشهر يزداد فيه رزق المؤمن، من فطر فيه صائما كان مغفرة لذنوبه وعتق رقبته من النار، وكان له مثل أجره من غير أن ينتقص من أجره شيء» ، قالوا: ليس كلنا نجد ما يفطر الصائم، فقال: يعطي الله هذا الثواب من فطر صائما على تمرة، أو شربة ماء، أو مذقة لبن، وهو شهر أوله رحمة، وأوسطه مغفرة، وآخره عتق من النار، من خفف عن مملوكه غفر الله له، وأعتقه من ا...

دوسرا پارہ اور اس کے اہم نکات

دوسرا پارہ اور اس کے اہم نکات *مضامینِ قرآن* دوسرا پارہ​ (سیقول) اس پارے میں چار باتیں ہیں: 1۔تحویل قبلہ 2۔آیت بر اور ابوابِ بر 3۔قصۂ طاعون 4۔قصۂ طالوت 1۔تحویل قبلہ: ہجرت مدینہ کے بعد سولہ یا سترہ ماہ تک بیت المقدس قبلہ رہا ، آپ ﷺ کی چاہت تھی کہ خانہ کعبہ قبلہ ہو، اللہ تعالیٰ نے آرزو پوری کی اور قبلہ تبدیل ہوگیا۔ 2۔آیتِ بر اور ابوابِ بر: لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ ۔۔۔۔ (البقرۃ:۱۷۷) یہ آیتِ بر کہلاتی ہے، اس میں تمام احکامات عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق اجمالی طور پر مذکور ہیں، آگے ابواب البر میں تفصیلی طور پر ہیں: ۱۔صفا مروہ کی سعی ۲۔مردار، خون، خنزیرکا گوشت اور جو غیر اللہ تعالیٰ کے نامزد ہو ان کی حرمت ۳۔قصاص ۴۔وصیت ۵۔روزے ۶۔اعتکاف ۷۔حرام کمائی ۸۔قمری تاریخ ۹۔جہاد ۱۰۔حج ۱۱۔انفاق فی سبیل اللہ تعالیٰ ۱۲۔ہجرت ۱۳۔شراب اور جوا ۱۴۔مشرکین سے نکاح ۱۵۔حیض میں جماع ۱۶۔ایلاء ۱۷۔طلاق ۱۸۔عدت ۱۹۔رضاعت ۲۰۔مہر ۲۱۔حلالہ ۲۲۔معتدہ سے پیغامِ نکاح۔ 3۔قصۂ طاعون: کچھ لوگوں پر طاعون کی بیماری آئی، وہ موت کے خوف سے دوسرے شہر چلے گئے، اللہ تعالیٰ نے (دو فرشتوں کو بھیج کر)...

قدرتی آفات اور عذاب

قدرتی آفات اور عذاب جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے اس پر قدرتی آفات کا نزول ہوتا رہا ہے۔ اس کی ابتدا کب اور کہاں سے ہوئی۔ حتمی تعین اس لیے نہیں ہوسکا کہ اس وقت قمری اور شمسی تقویم کا رواج نہیں پاسکا تھا کیوںکہ کائنات اس وقت اپنی ارتقائی منازل طے کررہی تھی۔ مذہبی کتب و تواریخ کسی واقعے کی نشان دہی کرتی ہیں تو اس طرح کہ یہ وقوعہ طوفان نوح سے قبل یا بعد میں پیش آیا۔ پھر اس کو قبل مسیح سے دو ہزار پانچ قبل بتلایا جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے بعد صحیح تقویم کا پتا چلتا ہے ورنہ زیادہ تر طوفان نوح ہی سے اندازے لگائے گئے۔ طوفان نوح دنیا کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابل فراموش واقعہ جسے تاریخ انسانی صدیاں گزر جانے کے باوجود فراموش نہیں کرسکی وہ ایک پانی کا سیلاب تھا جو حکم الٰہی کے تحت ایک مخصوص تنور کے ذریعے ابلا اور روئے زمین پر اس تیزی سے پھیلا کہ کسی بھی جاندار کے لئے مفر ممکن نہیں رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کوہ جودی کی چوٹی کو چھونے لگا یہاں تک کہ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اس سے جالگی۔ آپ علیہ السلام اپنے 70 تا 80 پیروؤں کے ہمراہ سلامتی کے ساتھ وہاں اتر گئے۔ ...

Our health and month of Ramazan

Month of Ramazan and its effects on our body. روزے کے دوران ہمارے جسم کا ردعمل کیا ہوتا ہے اس بارے  کچھ دلچسپ معلومات :- پہلے دو روزے :- پہلے ہی دن بلڈ شگر لیول گرتا ہے یعنی خون سے چینی کے مضر اثرات کا درجہ کم ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور خون کا دباؤ کم ہو جاتا یعنی بی پی گر جاتا ہے ۔اعصاب جمع شدہ گلائ کوجن کو آزاد کر دیتے ہیں جس کی وجہ جسمانی کمزوری کا احساس اجاگر ہو جاتا ہے ۔ زہریلے مادوں کی صفائ کے پہلے مرحلہ میں نتیجتا سر درد ۔ چکر آنا ۔ منہ کا بد بودار ہونا اور زبان پر مواد کےجمع ہوتا ہے تیسرے سے ساتویں روزے تک :- جسم کی چربی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے اور پہلے مرحلہ میں گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ بعض لوگوں کی جلد ملائم اور چکنا ہو جاتی ہے ۔جسم بھوک کا عادی ہونا شروع کرتا ہے اور اس طرح سال بھر مصرف رہنے والا نظام ہاضمہ رخصت مناتا ہے جس کی اسے اشد ضرورت تھی ۔خون کے سفید جرسومے اور قوت مدافعت میں اضافہ شروع ہو جا تا ہے ۔ ہو سکتا ہے روزے دار کے پھیپڑوں میں معمولی تکلیف ہو اس لیے کہ زہریلے مادوں کی صفائ کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ انتڑیوں اور کولون ...

Pakistan and its languages.

Pakistan and its languages *زبردست معلومات* پاکستان میں کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں؟ ماہر لسانیات ڈاکٹر طارق عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 74 زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ ڈاکٹر آتش درانی کا خیال ہے کہ یہ تعداد 76 ہے۔ تاہم دنیا بھر کی زبانوں پر تحقیق کرنے والی ایک ویب سائٹ ایتھنالوگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل 73 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ویب سائٹ کی جانب سے سنہ 2016 میں کی جانے والی ایک جامع تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 7 ہزار 4 سو 57 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 360 مردہ یا متروک ہوچکی ہیں۔ بقیہ 7 ہزار 97 زبانیں جیتی جاگتی یا فعال زبانیں ہیں تاہم ان میں سے کئی متروک ہونے کے خطرے کا شکار ہیں۔ اس ویب سائٹ پر پاکستان کی زبانوں کی درجہ بندی کرنے کے لیے جرمنی اور ناروے کے ماہرین لسانیات نے کام کیا۔ ایتھنا لوگ کے مطابق پاکستان کا لسانی تنوع نہایت حیرت انگیز ہے اور صرف شمالی علاقہ جات میں 30 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک زبان بروشسکی کو ماہرین لسانیات نے باقاعدہ زبان کا درجہ نہیں دیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر زبانوں کے برعکس اس زبان کے الفاظ کسی دوسری زبان میں نہیں ملتے۔ خوش...

First roza. Explanation of sura Al-baqra

First Ramazan Explanation of Sura al-baqra. روزہ # 1  پہلا سیپارہ سورہ بقرہ  خلاصہ و اہم نکات  پہلے پارہ کی ابتداء سورہ بقرہ سے ہوتی ہے۔ بقرہ گائے کو کہتے ہیں۔ بنی اسرائیل میں جرم و سزا اور سراغ رسانی کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مجرم کی نشاندہی معجزانہ طریقہ پر کی گئی تھی، جو بنی اسرائیل کے لئے اعزاز و افتخار کا باعث ہے۔ اس سورت میں دوسرے مضامین کے علاوہ زیادہ تر روئے سخن بنی اسرائیل کی طرف ہے۔ ان کے دلوں میں اسلام کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کے لئے اس معجزانہ واقعہ کی طرف اشارہ کے طور پر پوری سورت کو بقرہ سے موسوم کردیا گیا۔ سورہ بقرہ قرآن کریم کی طویل ترین سورت ہے جس میں متنوع اور مختلف مضامین کا بیان ہے۔ حروف مقطعات سے سورت کی ابتداء کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ قرآنی علوم و معارف سے استفادہ کے لئے اپنی جہالت اور کم علمی کا اعتراف اور علمی پندار کی نفی پہلا زینہ ہے، کلام الٰہی پر غیر متزلزل یقین اور اسے ہر قسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر سمجھنا دوسرا زینہ ہے۔ نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سورہ فاتحہ میں جس صراط مستقیم کی درخواست کی گئی تھی وہ ق...

Lack of confidence as a muslim about Crona

Lack of confidence as a muslim about crona آجکل موسم تبدیل ھو رہا ہے. اس موسم میں تین چار چیزیں معمول کی بات ہوتی ہیں. جسم نئے موسم کے لیے تیار ھو رہا ھوتا ھے گرمی آ رہی ھوتی ہے اور سردی جا رہی ھوتی ھے اس لیے گرمی اور سردی کے درمیان کی حالت میں ھوتا ھے، چنانچہ اس موسم میں جسم میں عجیب سی سستی، بے چینی، جسم میں درد اور بخار جیسی کیفیت عام بات ھے بعض لوگوں کو اس موسم میں الرجی کی شکایت بھی ھو جاتی ہے ناک میں خارش اور چھینکیں ساتھ میں ھلکے ھلکے بخار کی کیفیت اور جسم میں بے چینی اور درد.... فورا زھن کرونا کی طرف جاتا ہے کیونکہ چوبیس گھنٹے ایک ہی موضوع سن سن کر اور پڑھ پڑھ کر دماغ میں یہی بات بیٹھ چکی ھوتی ھے اس لیے بار بار کرونا کی معلومات نیٹ سے تلاش کی جاتی ہیں. دل میں خوف بھی ھوتا ھے.. بار بار گالوں کو ھاتھ لگائے جاتے ہیں تاکہ درجہ حرارت کا اندازہ لگایا جا سکے.. تھوڑا سا بخار تیز ھوا تو ھاتھ پاؤں پھول گئے اور یقین ھو گیا کہ بس اب خیر نہیں.... اللہ کے بندو! یقین کرو یہ کرونا نہیں ھے کیوں ڈر ڈر کے اپنی امیونٹی کمزور کر رہے ہو یاد رکھیے یورپ اور امریکہ میں کرونا سے زیادہ...

Basic information about Pakistan

BASIC INFORMATION ABOUT PAKISTAN. *General Knowledge* *پاکستان_کے_بارے_میں_اہم_معلومات* 👈 پاکستان کا نام جنوری 1933میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔ ​ ​ 👈 پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947کو ہواتھا ​ ​ 👈 پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔ 👈 پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​ ​ 👈 پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​ ​ 👈 اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں بنایا گیا تھا ۔ 👈 پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔ ​ ​ 👈 پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔ ​ ​ 👈 پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔ 👈 پاکستان کا جھنڈا قائد اعظم نے ڈیزائن کیا۔ ​ ​ 👈 پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے ​یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت ّ22 تک ہو جاتی ہے ۔ ​ ​ 👈 ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو ...

How to wash your hands and basic instructions about Crona

How to wash your hands and basic instructions for Crona. آپ نظامِ تنفس کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری (کووِڈ – 19) کا شکار اس وقت ہوتے ہیں جب متاثرہ شخص کی کھانسی اور چھینک سے خارج ہونے والے بلغم یا رطوبتوں کے قطروں میں موجود وائرس آپ کے جسم میں آپ کی آنکھوں ، ناک یا منہ کے راستے سے داخل ہو جاتا ہے۔ تاہم اکثر صورتوں میں یہ وائرس آپ کے ہاتھوں کے ذریعے آپ کے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ اس لئے وائرس کا ایک شخص  سے دُوسرے شخص میں منتقل ہونے کا اہم ذریعہ ہاتھ ہیں۔ عالمی وبائی صورتِ حال کے دوران ، وائرس کے پھیلاؤ کے عمل کو روکنے کا سب سے سستا ، سب سے آسان اور سب سے اہم طریقہ اپنے ہاتھوں کو صاف پانی اور صابن سے بار بار دھونا ہے۔ نیچے ٹھیک طریقے سے ہاتھ دھونے کے بارے میں وہ تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ 1 ۔ میں درست طریقے سے اپنے ہاتھ کیسے دھو سکتا ہوں؟ اپنے ہاتھوں کو وائرس سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے ، جلدی میں ہاتھ دھونے یا رگڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نیچے موثر انداز میں ہاتھ دھونے کا ہر مرحلہ تفصیل سے بتایا گیا...