Skip to main content

How to wash your hands and basic instructions about Crona

How to wash your hands and basic instructions for Crona.

آپ نظامِ تنفس کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری (کووِڈ – 19) کا شکار اس وقت ہوتے ہیں جب متاثرہ شخص کی کھانسی اور چھینک سے خارج ہونے والے بلغم یا رطوبتوں کے قطروں میں موجود وائرس آپ کے جسم میں آپ کی آنکھوں ، ناک یا منہ کے راستے سے داخل ہو جاتا ہے۔ تاہم اکثر صورتوں میں یہ وائرس آپ کے ہاتھوں کے ذریعے آپ کے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ اس لئے وائرس کا ایک شخص  سے دُوسرے شخص میں منتقل ہونے کا اہم ذریعہ ہاتھ ہیں۔
عالمی وبائی صورتِ حال کے دوران ، وائرس کے پھیلاؤ کے عمل کو روکنے کا سب سے سستا ، سب سے آسان اور سب سے اہم طریقہ اپنے ہاتھوں کو صاف پانی اور صابن سے بار بار دھونا ہے۔
نیچے ٹھیک طریقے سے ہاتھ دھونے کے بارے میں وہ تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔
1۔ میں درست طریقے سے اپنے ہاتھ کیسے دھو سکتا ہوں؟
اپنے ہاتھوں کو وائرس سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے ، جلدی میں ہاتھ دھونے یا رگڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نیچے موثر انداز میں ہاتھ دھونے کا ہر مرحلہ تفصیل سے بتایا گیا ہے:
پہلا قدم: بہتے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ گیلے کریں۔
دوسرا قدم: ہاتھوں پر اتنا صابن لگائیں کہ آپ کے گیلے ہاتھ پوری طرح صابن کی جھاگ میں چھپ جائیں۔
تیسرا قدم: ہاتھوں کی دونوں جانب سطح، انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں کے اندرونی حصوں کو اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح رگڑیں۔
چوتھا قدم: بہتے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔
پانچواں قدم : اپنے گیلے ہاتھ کسی صاف کپڑے یا ایسے تولیے سے صاف کرلیں جو صرف آپ کے استعمال میں ہو۔
2۔ مجھے اپنے ہاتھ کتنی دیر تک دھونے چاہیے ؟
آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے ہاتھ کم از کم 20 سے 30 سیکنڈ تک دھوئیں۔ یہ وقت ذہن میں رکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ہاتھ دھونے کے دوران دو مرتبہ سالگرہ مبارک (ہیپی برتھ ڈے) گیت گائیں۔
اگر آپ پانی اور صابن کی بجائے ہاتھ صاف کرنے والا محلول (sanitizer) استعمال کررہے ہیں، تب بھی آپ 20  سیکنڈز تک یہ محلول اپنے ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں تاکہ یہ محلول آپ کے ہاتھوں پر پوری طرح پھیل جائے۔ اس مقصد کے لئے صرف ایسے محلول استعمال کریں جن میں الکوحل کی مقدار 60 فی صد ہو۔
3۔ مجھے اپنے ہاتھ کب دھونے چاہیے؟
 خاص طور پر کووِڈ – 19 سے حفاظت کے لئے ، آپ پر ان صورتوں میں ہاتھ دھونا لازم ہے:
  • کھانسی، چھینک اور ناک صاف کرنے کے بعد
  • رش والے عوامی مقامات سے واپسی پر، پبلک سواری استعمال کرنے کے بعد،  مارکیٹ اور عبادت گاہوں سے واپس آنے پر
  • گھر سے باہر چیزوں کی سطح پر ہاتھ لگانے کے بعد، حتیٰ کہ کرنسی نوٹ چھونے کے بعد
  • کسی بیمار شخص کی دیکھ بھال کرنے سے قبل اور بعد میں
  • کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد
اس کے علاوہ آپ ان صورتوں میں اپنے ہاتھ معمول کے مطابق دھوتے رہیں۔
  • بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد
  • کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد
  • کوڑا وغیرہ چھونے یا ضائع کرنے کے بعد
  • جانوروں یا پالتو جانوروں کو چھونے کے بعد
  • بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے یا انہیں بیت الخلا استعمال کرانے کے بعد
  • جب آپ کے ہاتھ میلے یا مٹی سے آلودہ دکھائی دیں۔
  4۔ ہاتھ دھونے میں بچوں کی مدد کیسے کی جاسکتی ہے؟
آپ ہاتھ دھونے کے عمل کو آسان بناکر اپنے بچوں کی ہاتھ دھونے میں مدد کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک سٹول لگا کر آپ ان کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ پانی اور صابن تک خود پہنچ سکیں۔ آپ بچوں کے لئے ہاتھ دھونے کا عمل ان کا پسندیدہ گیت گنگنا کر دل چسپ بنا سکتے ہیں اور ان کے ہاتھ رگڑنے میں بھی ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
5۔ کیا ہاتھ دھونے کے لئے مجھے گرم پانی کی ضرورت ہوگی؟
نہیں۔ آپ ہاتھ دھونے کے لئے کسی بھی درجہ حرارت کا پانی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ پانی کے ساتھ صابن بھی استعمال کریں تو ٹھنڈا اور گرم پانی دونوں وائرس اور جراثیم  مارنے کی یکساں صلاحیت رکھتے ہیں۔
6۔ کیا مجھے دھونے کے بعد اپنے ہاتھ تولیے سے خشک کرنے چاہیے؟
جراثیم خشک جلد کی نسبت گیلی جلد سے زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔ اس لئے دھونے کے بعد ہاتھوں کو مکمل طور پر خشک کرنا ایک اہم قدم ہے۔ ٹشو یا پھر صاف کپڑے کا استعمال جراثیم کو دیگر سطح پر پھیلائے بغیر ہٹانے کے موثر طریقے ہیں۔
7۔ کیا بہتر ہے؟ ہاتھ دھونا یا ہاتھ صاف کرنے والے محلول یعنی sanitizer کا استعمال؟
اگر ہاتھ درست انداز میں صاف کئے یا دھوئے  جائیں ، تو ہاتھ دھونا یا پھر ہاتھ صاف کرنے کا محلول استعمال کرنا ، دونوں جراثیم اور امراض پھیلانے والے بیکٹیریا (پیتھوجنس) کے خاتمے میں  برابر پُر اثر ہیں۔ تاہم اگر آپ گھر سے باہر ہوں تو ہاتھ صاف کرنے کا محلول آپ کو سہولت فراہم کرتا ہے لیکن یہ محلول عام طور پر مہنگے ہوتے ہیں اور ہنگامی حالات میں ان کی تلاش بھی مشکل ہوسکتی ہے۔ اس کے علاہ الکوحل پر مبنی محلول کورونا وائرس کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن دیگر قسم کے وائرس اور بیکٹیریا کو ہلاک نہیں کرسکتے۔ مثال کے طور پر ایسے محلول نورو وائرس اور روٹا وائرس کے خلاف موثر نہیں ہیں۔
8۔ اگر میرے پاس صابن موجود نہ ہو تو میں کیا کروں؟
ایسی صورت میں کلورین ملا پانی یا پھر ہاتھ صاف کرنے کا ایسا محلول جس میں 60 فی صد الکوحل شامل ہو پانی اور صابن کا بہترین نعم البدل ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ بھی دستیاب نہ ہوں تو پھر راکھ سے ہاتھ صاف کرکریں۔ اگرچہ یہ زیادہ موثر نہیں مگر بیکٹریا  ختم کرنے میں ضرور مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ ہنگامی صورت میں یہ طریقہ استعمال کرچکے ہیں تو جونہی پانی اور صابن میسر آئے،  آپ فوراً اپنے ہاتھ دھولیں اور اس دوران لوگوں اور متاثرہ سطحوں سے دُور رہیں۔ 
9۔ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کیسے مددگار ثابت ہوسکتا ہوں؟
کھانسنے اور چھینکنے کے دوران درست حفاظتی طریقہ کار استعمال کرکے: اپنی ناک اور منہ کو کہنی موڑ کر ڈھانپ لیں یا پھر کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت ٹشو استعمال کریں۔ استعمال شدہ ٹشو فوری طور پر ضائع کردیں اور اپنے ہاتھ دھولیں۔
  • اپنا چہرہ چھونے سے پرہیز کریں (منہ، ناک ، آنکھیں)
  • سماجی فاصلے کا اصول اپنائیں۔ ہاتھ ملانے، گلے لگانے، بوسہ لینے، مل کر کھانے اور مل کر برتن استعمال کرنے اور اپنا تولیہ کسی کو استعمال کے لئے دینے سے اجتناب کریں۔
  • اس شخص سے فاصلے پر رہیں جس میں فلو سے ملتی جلتی علامات ظاہر ہوچکی ہوں۔
  • اگر آپ یا آپ کے  بچے میں بخار، کھانسی اور  سانس لینے میں دشواری کی علامات ظاہر ہوچکی ہیں تو فوراً مرکزِ صحت سے رجوع کریں۔
ایسی تمام سطحوں کو صاف کریں جو وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں اور عام طور پر ان سطحوں (فرش وغیرہ) کو کئی بار صاف کریں (خاص طور پر عوامی مقامات)
SHARE

Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Ali

  مولا علی علیہ السلام کون؟؟؟؟ ایک عظیم تعارف مودت سے لبریز ایک خوبصورت تحریر وہ علی :جو عین اسلام ہیں وہ علی :جو کل ایمان ہیں وہ علی: جو خانہ کعبہ میں پیدا ہوا اور مسجد کوفہ میں شہید کیا گیا۔ وہ علی :جس نے آنکھ کھولی تو سب سے پہلے مصحف روئے نبی کی زیارت کی اور جو نور میں ،خلق میں ،تبلیغ میں،راحت میں ،کلفت میں،بزم میں،رزم میں غرض ہر منزل میں رسول خدا کا ہم رکاب ہیں ۔ وہ علی: جو خاتم الرسل کا بھائی اور وصی ہیں وہ علی : جوفاطمہ الزہرا کا شوہر تھا۔ وہ علی :جو سرداران جنت حسنین علیہما السلام کا باپ تھا۔ وہ علی :جو نہ صرف مومن آل محمد تھا بلکہ خدا کے آخری نبی خاتم الرسل کا شاہد و گواہ بھی تھا۔ وہ علی: جو ایسا عبادت گزارتھا کہ حالت نماز میں پاوں سے تیر نکال لیا گیا اوراسے احساس تک نہیں ہوا۔ وہ علی :جس کی زندگی انتہائی سادہ اورپاکیزہ تھی۔ وہ علی: جس نے تمام عمر محنت و مزدوری کی اورع جو کی خشک روٹی کھا تا رہا۔ وہ علی: جو علوم کائنات کا حامل تھا اور جسے زبان وحی سے مدینۃ العلم کا لقب عطا ہوا۔ وہ علی: جس نے مسجد کوفہ کی منبر سے سلونی سلونی قبل ان تفقدونی کا علان کیا۔ وہ علی: جس کے عدل کی ...

شاہ لطیف بھٹائی اور عورت کا مقام

  ✏️انتخاب✏️ اس نے پوچھا’’شاہ لطیف کون تھا؟‘‘ میں نے کہا ’’دنیا کا پہلا فیمینسٹ شاعر‘‘ اس نے پوچھا ’’کس طرح۔۔۔!؟‘‘ میں نے کہا ’’اس طرح کہ : وہ جانتا تھا کہ عورت کیا چاہتی ہے؟ اس سوال کا جواب ارسطو بھی نہ دے پایا اس لیے علامہ اقبال نے کہا تھا: ’’ہزار بار حکیموں نے اس کو سلجھایا پھر بھی یہ مسئلہ زن رہا وہیں کا وہیں‘‘ دنیا کے سارے دانشور اور شاعر کہتے رہے کہ ’’عورت ایک مسئلہ ہے‘‘ اس حقیقت کا ادراک صرف لطیف کو تھا کہ ’’عورت مسئلہ نہیں عورت محبت ہے!‘‘ مگر وہ محبت نہیں جو مرد کرتا ہے! مرد کے لیے محبت جسم ہے عورت کے لیے محبت جذبہ ہے مرد کی محبت جسم کا جال ہے عورت کی محبت روح کی آزادی ہے مرد کی محبت مقابلہ ہے عورت کی محبت عاجزی ہے مرد کی محبت ایک پل ہے عورت کی محبت پوری زندگی ہے مرد کی محبت ایک افسانہ ہے عورت کی محبت ایک حقیقت ہے! سارے شعراء شیکسپئر سے لیکر شیلے تک اور ہومر سے لیکر ہم تم تک سب یہ سمجھتے رہے کہ عورت معشوق ہے صرف شاہ کو معلوم تھا کہ عورت عاشق ہے اس لیے شاہ لطیف نے لکھا: ’’عورت عشق کی استاد ہے‘‘ سب سوچتے رہے کہ ’’آخر عورت کیا چاہتی ہے؟ تخت؛ بخت اور جسم سخت!؟‘‘ شاہ عبدالطیف کو...

سورہ الطارق

 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* 85:21 *بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ*  لفظی ترجمہ:  *بَلْ هُوَ:* بلکہ وہ | *قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ:* قرآن مجید ہے ترجمہ: 85:21 (ان کے جھٹلانے سے قرآن پر کوئی اثر نہیں پڑتا) بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے۔ Nay, this is a Glorious Qur'an, 85:22 *فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ*  لفظی ترجمہ:  *فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ:* لوح محفوظ میں ترجمہ: 85:22 جو لوح محفوظ میں درج ہے۔ (Inscribed) in a Tablet Preserved!  85. Al- Burooj 21-22 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* *وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ*  لفظی ترجمہ:  *وَالسَّمَآءِ:* قسم ہے آسمان کی | *وَالطَّارِقِ:* اور رات کو آنے والے کی ترجمہ: 86:01 قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔ By the Sky and the Night-Visitant (therein);- 86:02 *وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏* لفظی ترجمہ: *وَمَآ اَدۡرٰٮكَ:* اور کیا چیز بتائے تجھ کو | *مَا الطَّارِقُ:* وہ رات کو آنے والا کیا ہے ترجمہ: 86:02 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟ And what will explain to thee what the N...