The death of Hazrat Fatima RA..Imam Ahmad Raza Brelvi
The death of Hazrat Fatima RA.. Imam Ahmad Raza Brelvi.
اِمام احمد رضا خاں بریلویؒ جب منقبت لکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ لکھنے کے بعد قلم توڑ دیتے ہیں ، جو اسلوب، ترنم، طمطراق اور وجدانیت امام احمد رضا خانؒ کے کلام کو حاصل ہے، شاذ و نادر کسی کے حصے میں آئی ہو، "مصطفیٰﷺ جانِ رحمت" جیسی قادرالکلامی کی سرزمین پر سیدہِ کائنات سیدۃ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شانِ اقدس میں امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ کی منقبت پڑھیئے!
عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ
صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ
مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ
صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ
شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ
عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ
حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ
عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہ
جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
اس کی عظمت کا ہے کب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں اس کا ہے مرتبہ
جس کی خاک قدم سرمۂ چشمِ مَہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
وجہِ تسکینِ قلبِ شہِ دو سَرا
راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ
صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ
جس کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ
جس کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ
فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ
نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
3 رمضان، یومِ وصال، حضرت سیدۃ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
Comments
Post a Comment