Skip to main content

Basic information about Pakistan

BASIC INFORMATION ABOUT PAKISTAN.

*General Knowledge*


*پاکستان_کے_بارے_میں_اہم_معلومات*


👈 پاکستان کا نام جنوری 1933میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔ ​

👈 پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947کو ہواتھا ​

👈 پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔
👈 پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​

👈 پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​

👈 اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں بنایا گیا تھا ۔
👈 پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔ ​

👈 پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔ ​

👈 پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔
👈 پاکستان کا جھنڈا قائد اعظم نے ڈیزائن کیا۔ ​

👈 پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے ​یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت ّ22 تک ہو جاتی ہے ۔ ​

👈 ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دنیا بر مین جانی پہچانی جاتی ہے ۔
 ​
👈 جدید ترین جائزے کے مطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔ ​

👈 ہماری سرزمین سے چونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے ۔سب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہی ۔ ​

👈 ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہی مِلتیں ۔
👈 مارکو پولو نامی بھیڑ صرف پاکستان کے شمالی علاقوں میں ملتی ہے ۔ ​

👈 انتہائی خوبصورت پرندہ تلور صرف صحرائے بلوچستان میں ملتا ہے ۔ ​

👈 سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔
👈 دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں ۔ ​

👈 دنیا کا سب سے اعلیٰ نہری نظام صرف پاکستان کا ہے ۔ ​

👈 دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے ۔
👈 پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت ہمارے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات ہے ۔ ​

👈 لکڑی کی کے مشہور و معروف فرنیچر کیلئے ہمارا شہر چنیوٹ مشہور ہے ۔
👈 دنیا کا سب سے بڑا قبرستان پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں ہے ۔
👈 دنیا کا سب سے انوکھا منفرد اور دلچسپ نام کا شہر دوڑ بھی پاکستان کے صوبہء سندھ میں واقع ہے
👈 دنیا میں کھیل کود کے سامان کی سب سے بڑی صنعت سیالکوٹ میں ہے
👈 دنیا کی چوڑیوں کی سب سے بڑی صنعت پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہے
👈 موہنجو ڈاڑو کی کھدائی سے حاصل ہونے والی تختیوں کی تحریر آج تک پڑھی نہیں جا سکیں ۔ ​
​جبکہ اور جتنی بھی تہذیبیں دریافت ہوئیں انکی تحریریں پڑہی گئیں ۔ ​

👈 ایدھی ایمبولینس سروس دنیا کی انفرادی ایمبولینس سروس ہے جو ​   ​600  ایمبولینس گاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ​

👈 دنیا کا سب سے بڑا فٹبال سیالکوٹ میں بنایا گیا 2002 میں اسکا قطر 4 میٹر تھا ۔
👈 دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی K2 بھی پاکستان میں واقع ہے۔
👈 دنیا کی سو میں سے چالیس بلند ترین چوٹیاں Concordia کے مقام پر پاکستان میں واقع ہیں جنکو چاند پر سے بھی دیکھا جا سکتا یے۔
👈 دنیا کے تین بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ , قراقرم اور ہندوکش بھی پاکستان میں ملتے ہیں۔
👈 دنیا میں گہرے پانی سب سے بڑی اور اہم بندرگاہ گوادر بھی پاکستان میں واقع ہے۔
👈 ڈائنوسار کا مکمل اور قدیم ترین ڈھانچہ بھی پاکستان میں چکوال کے علاقے سے دریافت ہوئے۔
👈 دنیا کی بلند ترین شاہراہ شاہراہِ قراقرم بھی پاکستان میں واقع ہے۔
👈 دنیا میں دوسری بلند ترین سطع مرتفع دیوسائی بھی پاکستان میں واقع ہے۔
👈 پاکستان کے سندھ طاس ڈیلٹا پنجاب کا خطہِ دنیا کے ذرخیز ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
👈 اسلامی ممالک میں نمبر ایک اور دنیا میں چھٹی سب سے بڑی فوجی طاقت بھی پاکستان کی ہے۔
👈 پاکستان سٹریٹیجک لحاظ سے دنیا کا سب اہم جغرافیائی ملک ہے جو بیک وقت خلیج فارس کے دروازے پر اور دوسری جانب وسطی ایشیاء اور مشرقی ایشیا و ہند کے بالکل درمیان میں واقع ہے.

Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Ali

  مولا علی علیہ السلام کون؟؟؟؟ ایک عظیم تعارف مودت سے لبریز ایک خوبصورت تحریر وہ علی :جو عین اسلام ہیں وہ علی :جو کل ایمان ہیں وہ علی: جو خانہ کعبہ میں پیدا ہوا اور مسجد کوفہ میں شہید کیا گیا۔ وہ علی :جس نے آنکھ کھولی تو سب سے پہلے مصحف روئے نبی کی زیارت کی اور جو نور میں ،خلق میں ،تبلیغ میں،راحت میں ،کلفت میں،بزم میں،رزم میں غرض ہر منزل میں رسول خدا کا ہم رکاب ہیں ۔ وہ علی: جو خاتم الرسل کا بھائی اور وصی ہیں وہ علی : جوفاطمہ الزہرا کا شوہر تھا۔ وہ علی :جو سرداران جنت حسنین علیہما السلام کا باپ تھا۔ وہ علی :جو نہ صرف مومن آل محمد تھا بلکہ خدا کے آخری نبی خاتم الرسل کا شاہد و گواہ بھی تھا۔ وہ علی: جو ایسا عبادت گزارتھا کہ حالت نماز میں پاوں سے تیر نکال لیا گیا اوراسے احساس تک نہیں ہوا۔ وہ علی :جس کی زندگی انتہائی سادہ اورپاکیزہ تھی۔ وہ علی: جس نے تمام عمر محنت و مزدوری کی اورع جو کی خشک روٹی کھا تا رہا۔ وہ علی: جو علوم کائنات کا حامل تھا اور جسے زبان وحی سے مدینۃ العلم کا لقب عطا ہوا۔ وہ علی: جس نے مسجد کوفہ کی منبر سے سلونی سلونی قبل ان تفقدونی کا علان کیا۔ وہ علی: جس کے عدل کی ...

شاہ لطیف بھٹائی اور عورت کا مقام

  ✏️انتخاب✏️ اس نے پوچھا’’شاہ لطیف کون تھا؟‘‘ میں نے کہا ’’دنیا کا پہلا فیمینسٹ شاعر‘‘ اس نے پوچھا ’’کس طرح۔۔۔!؟‘‘ میں نے کہا ’’اس طرح کہ : وہ جانتا تھا کہ عورت کیا چاہتی ہے؟ اس سوال کا جواب ارسطو بھی نہ دے پایا اس لیے علامہ اقبال نے کہا تھا: ’’ہزار بار حکیموں نے اس کو سلجھایا پھر بھی یہ مسئلہ زن رہا وہیں کا وہیں‘‘ دنیا کے سارے دانشور اور شاعر کہتے رہے کہ ’’عورت ایک مسئلہ ہے‘‘ اس حقیقت کا ادراک صرف لطیف کو تھا کہ ’’عورت مسئلہ نہیں عورت محبت ہے!‘‘ مگر وہ محبت نہیں جو مرد کرتا ہے! مرد کے لیے محبت جسم ہے عورت کے لیے محبت جذبہ ہے مرد کی محبت جسم کا جال ہے عورت کی محبت روح کی آزادی ہے مرد کی محبت مقابلہ ہے عورت کی محبت عاجزی ہے مرد کی محبت ایک پل ہے عورت کی محبت پوری زندگی ہے مرد کی محبت ایک افسانہ ہے عورت کی محبت ایک حقیقت ہے! سارے شعراء شیکسپئر سے لیکر شیلے تک اور ہومر سے لیکر ہم تم تک سب یہ سمجھتے رہے کہ عورت معشوق ہے صرف شاہ کو معلوم تھا کہ عورت عاشق ہے اس لیے شاہ لطیف نے لکھا: ’’عورت عشق کی استاد ہے‘‘ سب سوچتے رہے کہ ’’آخر عورت کیا چاہتی ہے؟ تخت؛ بخت اور جسم سخت!؟‘‘ شاہ عبدالطیف کو...

سورہ الطارق

 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* 85:21 *بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ*  لفظی ترجمہ:  *بَلْ هُوَ:* بلکہ وہ | *قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ:* قرآن مجید ہے ترجمہ: 85:21 (ان کے جھٹلانے سے قرآن پر کوئی اثر نہیں پڑتا) بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے۔ Nay, this is a Glorious Qur'an, 85:22 *فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ*  لفظی ترجمہ:  *فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ:* لوح محفوظ میں ترجمہ: 85:22 جو لوح محفوظ میں درج ہے۔ (Inscribed) in a Tablet Preserved!  85. Al- Burooj 21-22 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* *وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ*  لفظی ترجمہ:  *وَالسَّمَآءِ:* قسم ہے آسمان کی | *وَالطَّارِقِ:* اور رات کو آنے والے کی ترجمہ: 86:01 قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔ By the Sky and the Night-Visitant (therein);- 86:02 *وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏* لفظی ترجمہ: *وَمَآ اَدۡرٰٮكَ:* اور کیا چیز بتائے تجھ کو | *مَا الطَّارِقُ:* وہ رات کو آنے والا کیا ہے ترجمہ: 86:02 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟ And what will explain to thee what the N...