Ishaq Rasool

Ishaq Rasool


میں سجدہ کروں یا کہ دل کو سنبھالوں

محمدﷺ کی چوکھٹ نظر آرہی ہے
اسی بے خودی میں کہیں کو نہ جاؤں
تڑپ کملیﷺ والے کی تڑپا رہی ہے
دوعالم کا داتاﷺ میرے سامنے ہے
وہ کعبے کا کعبہ میرے سامنے ہے
ادا کیوں نہ فرض محبت کروں میں
خدا کی خدائی جھکی جا رہی ہے
فقیری کا مجھ میں نہیں ہےسلیقہ
نہ آتا ہے کچھ مانگنے کا طریقہ
ادھر بھی نگاہِ کرم کملیﷺ والے
زمانے کی جھولی بھری جا رہی ہے
یہ جذبہ محبت ہے رحمت کی چوکھٹ
میرے سامنے مصطفیٰﷺ کی چوکھٹ
مجھے کیوں نہ ہو ناز قسمت پہ مسلم
محبت کہاں کی کہاں لا رہی ہے

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


Comments

Popular Posts