کالج کے پہلے دن ہمارے پروفیسر نے اپنا تعارف کرایا اور ہمیں چیلنج دیا کہ ہم یہاں کسی ایسے شخص سے جان پہچان بنائیں جسے ہم پہلے سے نہیں جانتے تھے۔ میں اپنی باری پر اِدھر اُدھر دیکھنے کے لیے کھڑا ہوا تو اچانک محسوس ہوا کہ کسی نرم ہاتھ نے میرے کندھے کو چھوا ہے ۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو, جھریوں زدہ چہرے والی درمیانے قد کی ایک بوڑھی عورت مجھے دیکھ رہی تھی ۔ اس کے دمکتے ہوئے چہرے پر ایک ایسی شاندار اور خوبصورت مسکراہٹ تھی جس سے اسکا پورا وجود روشن تھا۔ اس نے کہا، "ہیلو ہینڈسم۔ میرا نام" روز" ہے۔ میری عمر ستاسی سال ہے۔ کیا میں آپ کو جپھی ڈال سکتی ہوں؟" میں ہنسا اور پرجوش انداز میں جواب دیا، "یقیناً آپ مجھے گلے مل سکتی ہیں!" اور پھر اس نے آگے بڑھ کر مجھے ایک زبردست جادو کی جپھی ڈالی کہ جیسے لیموں نچوڑا جا رہا ہو۔ میں ایک ستاسی سالہ بوڑھی خاتون کو کمرہ جماعت میں دیکھ کر ابھی تک حیران تھا، وہ میری حیرانی کو بھانپتے ہوئے اچانک کسی نوعمر لڑکی کی طرح شرماتے ہوئے کہنے لگی ، "میں یہاں ایک امیر شوہر تلاش کرنے، اس سے شادی کرکے دو بچے پیدا ک...
My name is Aurangzaib. I belong to sheikh family . I am from D. G. Khan. I like Islam . I want our people should spend their lives according to Islam. I am interested to write those topics which are liked by every one. I want to create optimistic approach in the people of my country and people of world. I think the people should use bright side in every matter. May Allah help us in every field of life!