زندگی گزارنے کے نفسیاتی اصول

 


*🔑"دس نفسیاتی مسائل کے حل" 🔑*


*1:* اگر آپ ڈیپریس ہیں اور کوئی آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کبھی تنہا Room میں لائیٹ آف کرکے نا بیٹھیں۔یہ جو اندھیرا ہوتا ہے انسان کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اس کی زندگی میں کچھ باقی نہیں ہے۔وہ اکیلا ہے.اور سب مطلبی ہیں۔



*2:* اگر آپ اداس ہیں تو چھوٹے بچوں کے پاس جاکر بیٹھ جائیں۔ان کی شرارتیں دیکھیں تو یقیناً آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا اور آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیل جائے گی۔



*3:* اور جن کو لگتا ہے کہ ان کی زندگی بے معنی ہے اور سب کچھ ختم ہوچکا ہے تو You Tube پہ جاکر Real Heros in The Life لکھ کر سرچ کر لیں۔ ان کو inspiration ملے گی کہ زندگی میں کسی کے جانے سے کچھ بھی ختم نہیں ہوتا۔آدمی بڑا اپنے لیئے ہوتا ہے لیکن انسان بڑا انسانیت کی خدمت سے ہوتا ہے۔



*4:* اگر آپ مسلمان ہیں یا کسی بھی مذہب سے ہیں تو آپ نماز یا کوئی بھی عبادت کرسکتے ہیں۔ اور اپنے رب کے سامنے رو سکتے ہیں ۔ کیونکہ ہر چیز اس رب کی طرف سے ہوتی ہے۔بس یہ شیطان ہے جو ہمیں بدگمان کر دیتا ہے۔



*5:* اگر کوئی آپ سے شادی کا وعدہ کرکے یا آپ کو طلاق دے گیا ہے یا آپ کی علیحدگی ہوگئی ہے۔تو آپ کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اصل زندگی کی شروعات تب ہی ہوتی ہے۔پہلے آپ زندگی کے میدان میں بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے جبکہ اب آپ کو آزادی ملی ہے تو کیوں نا آپ ان کا سہارا بن جائیں۔جن کو سہارے کی ضرورت ہے۔

قسمت کو کوسنا ، کسی پہ بے وفائی کا الزام لگانا اس کا کیا فائدہ یا آپ روتے رہیں یا آپ طاقتور بن جائیں۔



*6:* مرد کی نسبت عورت کمزور ہے یہ سب کہتے ہیں۔لیکن وہ معذور عورت جو دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی صرف اس وجہ سے سر کر گئی کہ اس نے دنیا کو بتانا تھا کہ عورت ذات کمزور نہیں ہے۔آپ اس چوٹی کو سر نا کریں لیکن زندگی کے میدان میں تو خود کو کمزور نا ثابت کریں کیونکہ زندگی کے میدان میں انسان زندگی سے نہیں خود سے ہارتا ہے۔



*7:* اگر آپ فنانشل پروبلم کا شکار ہیں یا آپ کے پاس کرایہ کا گھر ہے۔تو ایک دفعہ کسی بھی شہر کے فلائی اوور کے نیچے پڑے ہوئے ان بچوں ، عورتوں اور مرد حضرات کو دیکھ لیں جن کے پاس ایک وقت کی روٹی نہیں ہے اور نا ہی چھت ہے۔

اسی طرح آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی شکل و صورت اچھی نہیں ہے۔تو کسی بھی ہسپتال کے Fire and Burn Hall کا وزٹ کرلیں۔آپ کو شاید الله کی تقسیم پہ صبر آجائے گا۔



*8:* اگر آپ نے کسی سے سچی محبت کی اور وہ آپ کو چھوڑ گیا تو اگر آپ مرد ہیں تو کوئی جم جوائن کرلیں۔اپنا تمام غصہ work out پہ نکالیں ناکہ کسی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پہ ڈال کر ۔اگر آپ غصہ میں ایسا کر بیٹھتے ہیں تو یقین کیجیئے۔ایک دن آپ کو پچھتاوا ہوگا۔پھر آپ معافیاں مانگتے پھریں ہیں گے لیکن وقت بیت چکا ہوگا۔



*9:* اسی طرح اگر کوئی مرد آپ کو چھوڑ گیا ہو تو آپ ضرور روئیں بہت روئیں لیکن اس کے بعد آپ منگنی کریں یا نکاح کریں۔یقین کیجیئے آپ کا آنے والا جیون ساتھی آپ کے درد کا مداوا لازمی کرے گا۔اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو صبر بھی آجائے گا اور آپ کی چہرے پہ ہنسی کا باعث آپ کے بچے ہوں گے۔



*10:* بہت سے cases ایسے ہوتے ہیں جن میں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں ، طلاق ہوجاتیں ہیں۔اس بعد انسان جیتے جی مرجاتا ہے۔تو اس کو اپنی زندگی میں ایک اور چانس دینا چاہیئے کیونکہ اندھیری رات کے بعد اجالا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر غم کے بعد خوشی لازمی ملتی ہے۔

▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱▰▱

Comments

Popular Posts