سیلابوں کی روک تھام کا سب سے مناسب اور سائنسی حل پانی کو اس کے فطری راستوں پر بہنے دینا اور بہاؤ کو کسی صورت نہ روکنا ہے۔ ڈیمز بنانے سے یہ بہاؤ رکتا ہے اور یوں چھوٹے سیلابوں سے تو آپ بچ جاتے ہیں مگر بڑے سیلابوں کا راستہ خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈیم پانی کی اسٹوریج کا ذریعہ نہیں کیوں کہ پانی کا بہترین ذخیرہ زمین کے اندر ہوتا ہے۔ ڈیمز بجلی کے حصول کا ذریعہ بھی نہیں کیوں کہ اس وقت اس سے کہیں سستی بجلی پون چکیوں اور سولر سسٹم سے حاصل ہو سکتی ہے۔ خدارا انفراسکرکچر کے منصوبوں کو ماحول کے مطابق بنائیں ورنہ یہ ڈیمز مستقبل میں نہ صرف خود تباہ ہو کر آپ کی بھاری سرمایہ کاری بہا لے جائیں گے بلکہ لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جائیں گی۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے اہم انسداد انسانی زندگی کو قدرتی ماحول سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
My name is Aurangzaib. I belong to sheikh family . I am from D. G. Khan. I like Islam . I want our people should spend their lives according to Islam. I am interested to write those topics which are liked by every one. I want to create optimistic approach in the people of my country and people of world. I think the people should use bright side in every matter. May Allah help us in every field of life!