Skip to main content

Posts

انسانی صحت کی بنیادی ضرورتیں۔۔۔۔۔

   1. بلڈ پریشر: 120/80  2. نبض: 70 - 100  3. درجہ حرارت: 36.8 - 37  4. تنفس: 12-16  5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)   خواتین ( 11.50 - 16 )  6. کولیسٹرول: 130 - 200  7. پوٹاشیم: 3.50 - 5  8. سوڈیم: 135 - 145  9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220  10. جسم میں خون کی مقدار:  پی سی وی 30-40%  11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)   بالغ: 70 - 115  12. آئرن: 8-15 ملی گرام  13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000  14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000  15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔  16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل  17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)  18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml    *جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*     *40 سال*     *50*     *60*   *پہلا مشورہ:*   ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔  2 لیٹر...

اردو کی معلومات

  #اردو_جنرل #urdu  #MCQs  اردو کے پہلے شاعر           امیر خسرو طوطی ہند.                      امیر خسرو  اردو کی پہلی کتاب.          سب رس  اردو کے پہلے رباعی گو.     ملاوجہی پہلے نوبل انعام یافتہ.       رابندر ناتھ ٹیکور  اردو کی پہلی شاعرہ         ماہ لقابائی چندہ  اردو نظم کے پہلے شاعر. .  نظیر اکبر آبادی  پہلے صاحب دیوان شاعر    قلی قطب پہلی صاحب دیوان شاعرہ  ماہ لقابائی چندہ اردو کے پہلے مورخ            رام بابو سکینہ اردو کا پہلا ناول.               مراۃالعروس اردو کا پہلا فسانہ.              سوزوطن اردو کے پہلےہندو شاعر.       نام دیو  اردو کی طویل ترین نظم.    مدوجزر اسلام دنیا کی طویل ترین نظم.    ...

پاکستان میں کاروں کا کاروبار اور اسکی تاریخ

  ملک ایسے نہیں چلتے بھائی جان آصف محمود |ترکش |روزنامہ 92 نیوز بلیو ایریا سے نکلا تو سامنے گاڑیوں کی ایک طویل قطار تھی۔یہ اب اسلام آباد کا ہر وقت کا معمول ہے۔ کئی کلومیٹرز تک بمپر ٹو بمپر گاڑیاں چل رہی ہوتی ہیں۔ ان گاڑیوں میں سے کوئی ایک گاڑی بھی پاکستان میں تیار نہیں ہوئی۔ یہ سب گاڑیاں ہم نے قیمتی زر مبادلہ چولہے میں ڈال کر لی ہیں۔گاڑیاں چلانے کا ہمیں بہت شوق ہے لیکن ملک میں ہم نے کوئی گاڑی تیار نہیں ہونے دینی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ36لاکھ ہے۔ان میں 0 2 ہزار بھی ایسی نہ ہوں گی جو یہاں تیار ہوئی ہوں۔ پہلے ہم پوری دنیا میں گھوم پھر کر امداد اور قرض کے نام پر ڈالر اکٹھے کرتے ہیں اور پھر ہم ان ڈالروں کو امپورٹ کے جہنم میں ڈال دیتے ہیں۔ ہر گاڑی کے ساتھ پانچ  ٹائر ہوتے ہیں۔ ایک ’سٹپنی‘ اور چار فعال۔اگر  2 کروڑ36لاکھگاڑیاں سڑک پر ہیں تو یہ11 کروڑ 80 لاکھ ٹائر ہیں جو اس وقت سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔کیا آپ نے کبھی غور کیا یہ ٹائر کہاں سے آتے ہیں؟ بیرون ملک سے۔  پاکستان میں ٹائروں کی صرف ایک کمپنی ہے۔ اجارہ داری امپورٹڈ مال کی ہے۔ چ...

مسلمان اور فتوی سازی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  ‏جہل پہ مبنی  بد ترین فتویٰ. ایک فتوے نے مسلم تہذیب کو جہالت کے کفن میں لپیٹ دیا۔  پرنٹنگ مشین جرمنی کے ایک سنار گوتنبرگ نے 1455 میں ایجاد کی۔ اسوقت مسلم تہذیب تاریخی عروج پر تھی۔ عثمانی خلافت کی عظیم سلطنت ایشیا میں شام عراق ایران آرمینیا آذربائیجان ‏اردن سعودی عرب یمن مصر تیونس لیبیا مراکو تک اور یورپ میں یونان روم بوسنیا بلغاریہ رومانیہ اسٹونیا ہنگری پولینڈ آسٹریا کریمیا تک پھیلی ہوئ تھی۔ مذہبی علما نے فتوی دیدیا کہ پرنٹنگ مشین بدعت ہے اس پر قران اور اسلامی  کا چھاپنا حرام ہے۔ عثمانی خلیفہ۔  ‏سلطان سلیم اول نے پرنٹنگ مشین کے استعمال پر موت کی سزا کا فرمان جاری کر دیا۔ مسلم ممالک پر یہ پابندی 362 سال برقرار رہی۔ ہاتھ سے لکھے نسخے چھاپہ خانہ کا مقابلہ کیسے کرتے؟ کتابوں رسالوں کی فراوانی نے مغرب کو جدید علوم کا سمندر اور مسلم تہذیب کو بنجر ‏سوچ کے جوہڑ میں تبدیل کر دیا۔ جاگے تو فکری بینائی کھو چکی تھی۔ آخر 1817 میں فتوی اٹھا لیا گیا۔ لیکن ان پونے چار سو سال کی پابندی نے مسلم تہذیب کو عقیدوں کا ذہنی غلام بنا دیا۔ از خود سوچنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا۔ یہ فاصلہ...

موسم روٹھ رہیں ہیں سنبھل جائیں

  *قحط پڑنے سے پہلے سدھر جائیں اپنا نہیں تو کم از کم اپنے بچوں کا خیال کریں تحریر لازمی پڑھیں* آنکھیں کھولیے،موسم روٹھ رہے ہیں  آصف محمود  | ترکش | روزنامہ 92 نیوز  گرمی کی تازہ  لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔لیکن اس لہر اور اس کے خطرناک  اثرات پر بحث، تحقیق اور گفتگو برطانیہ اور امریکہ میں ہو رہی ہے۔ امپیریل کالج لندن اور یونیورسٹی آف ہوائی میں محققین بیٹھے سوچ رہے ہیں کہ موسم کی یہ انگڑائی پاکستان کا کیا حشر کر سکتی ہے لیکن پاکستان کے کسی یونیورسٹی کے لیے یہ سرے سے کوئی موضوع ہی نہیں ہے۔سوئٹزرلینڈ میں بیٹھا ڈاکٹر رابرٹ روڈ دہائی دے رہا ہے کہ موسموں کے اس آتش فشاں کو سنجیدگی سے لیجیے ورنہ ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے لیکن پاکستان کے اہل دانش سیاست کی دلدل میں غرق ہوئے پڑے ہیں۔  ندی خشک پڑی ہے اور چشمے کا پانی نڈھال ہے۔مارگلہ کے جنگل میں آج درجہ حرارت 42کو چھو رہا ہے۔ عید پر بارش ہوئی تو درجہ حرارت 22 تک آ گیا تھا لیکن عید سے پہلے اپریل کے آخری دنوں میں بھی یہ 40 سے تجاوز کر گیا تھا۔ مارگلہ میں چیت اورو ساکھ کے دنوں میں ایسی گرمی ک...

پاکستان کے بڑے شہر اور انکے پرانے نام

  *KNOWLEDGE WORLD 🌍* *Category : _General Knowledge 📚_* *پاکستان کے بڑے شہروں کے نام کیسے پڑے، دلچسپ اور حیران کُن معلومات* *اِسلام آباد:* 1959ءمیں مرکزی دارالحکومت کا علاقہ قرار پایا،  اس کا نام مذہبِ اِسلام کے نام پر اِسلام آباد رکھا گیا، (ویسے ہم پڑھے لکھے لوگ اِسے *سلاما باد* بھی کہتے ہیں)  *راولپنڈی:* یہ شہر رَاوَل قوم کا گھر تھا،  چودھری جھنڈے خان راول نے پندرہویں صدی میں باقاعدہ اس کی بنیاد رکھی،  *کراچی:* تقریباً 220 سال پہلے یہ ماہی گیروں کی بستی تھی،  کلاچو نامی بلوچ کے نام پر اس کا نام کلاچی پڑگیا، پھر آہستہ آہستہ کراچی بن گیا،  1925ء میں اسے شہر کی حیثیت دی گئی، 1947ءسے 1959ءتک یہ پاکستان کا دارالحکومت رہا،  *لاہور:* ایک نظریے کے مطابق ہندﺅں کے دیوتا راما کے بیٹے لاوا کے بعد لاہور نام پڑا،  لاوا کو لوہ سے پکارا جاتا تھا،  اور لوہ (لاوا) کیلئے تعمیر کیا جانیوالا قلعہ ’لوہ، آور‘ سے مشہور ہوا  جس کا واضح معنی ’لوہ کا قلعہ ‘ تھا۔  اسی طرح صدیاں گزرتی گئیں،  اور پھر ’لوہ آور‘ لفظ بالکل اسی طرح لاہور میں بدل گیا، ...