Skip to main content

Posts

درود پاک اور ہماری زندگی میں اس کی اہمیت

  رسول اللّهﷺ کا ہر امتی یہ تحریر ضرور ضرور پڑھے اگر آپ اپنے دماغ کو روشن کرنا چاہتے ہیں اور  روحانیت کی دنیا میں پرواز کرنا چاہتے ہیں تو ایک ایک لفظ غور سے پڑھیں  علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ نہ ہی کسی مدرسے میں پڑھے نہ درس نظامی کی تو آپ کو علامہ کیوں کہا جاتا ہے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ واقعی میں نے کوئی عالم فاضل کا کورس نہیں کیا لیکن بات اصل میں کچھ اور ہے فرمانے لگے کہ دنیا کی مجھے یہ عزت دینا اور میرے کلام میں یہ اثر اور میرے قلب و روح کی یہ تازگی یہ سب رسول اللّهﷺ  سے والہانہ  و محبت کی بدولت ہے اور یہ سب تب ممکن ہوئی جب میں نے رسول اللّهﷺ پہ درود پاک پڑھنا شروع کیا فرمایا کہ درود پاک کا یہ ورد بڑھتا گیا اور میں اس تعداد کو محفوظ کرتا گیا لاکھ دو لاکھ اور ایسے ہی جوں جوں آگے بڑھتا گیا اللہ میرے دماغ کو میرے دل کو میری روح کو روشن کرتا رہا۔ اور جب میں نے رسول اللّهﷺ کی ذات گرامی پہ  ایک کروڑ درود پاک مکمل کیا تو اللہ رب العزت نے میرا انگ انگ روشن کر دیا لوگوں کے دلوں میں میری عزت بیٹھ گئی میرے کلام میں ایسا اثر ہو...

ROAD SIGNS

 

Polio eradication in Pakistan and Afghanistan. Bill Gates and Efforts of Pakistan Government

  Islamabad, Pakistan –   Continuing and sustained polio vaccination efforts in Pakistan and Afghanistan in 2022 are likely to determine whether the world can entirely eradicate the debilitating virus, billionaire philanthropist Bill Gates has said on his first visit to Pakistan, one of the two countries where the disease remains endemic. Gates spoke to reporters at the end of a daylong visit to the Pakistani capital Islamabad on Thursday, during which he met Pakistani Prime Minister Imran Khan, top health official Dr Faisal Sultan, and other leaders. Gates, a US-based billionaire who made his name as the co-founder of tech giant Microsoft, is also the co-founder of the  Bill and Melinda Gates Foundation , which is a key funder of worldwide polio eradication efforts, as well as supporting Pakistan’s Ehsaas cash grant scheme for low-income families and the country’s new Raast digital payments system.

عبدالباری اس قوم کا چھپا ہوا ہیرو

  انڈس ھسپتال۔ پاکستانی قوم کے خلوص کی لازوال کہانی 1981میں عبدالباری کا داخلہ ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہوگیا. یہ صرف ہونہار ہی نہیں تھے بلکہ اللہ تعالی نے ان کے سینے میں جو دل دیا تھا اس کی نرمی بھی اللّہ کم ہی لوگوں کو نصیب کرتا ہے۔ یہ 1986 تک ڈاؤ میڈیکل کالج کے طالب علم رہے لیکن ان پانچ سالوں میں انہوں نے خدمت کے بے شمار کارنامے انجام دیے۔ 1987میں سولجر بازار میں دھماکا ہوا تو عبدالباری اپنے چند دوستوں کے ساتھ لاشوں کے درمیان میں سے زخمیوں کو نکال کر لائے لیکن سول اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ اپنے بستروں کی کمی کی شکایت کر رہا تھا۔ اس کے بعد عبدالباری نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گھر گھر اور در در جا کر بھیک مانگی اسکول کے بچوں کو گلک دیئے۔ 32 لاکھ 74 ہزار پانچ سو روپے کی خطیر رقم جمع ہوگئی اور اس طرح سول اسپتال کے بہترین ایمرجنسی وارڈ کا افتتا ح ہوگیا۔ انہوں نے دوران طالب علمی اپنے دوستوں کی مدد سے پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد بھی رکھی جو اپنے پیسے جمع کرکے اندرون سندھ اور کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے مفلوک الحال اور مفلس لوگوں کے علاج معالجہ کا بندوبست کیا کرتے تھے۔ اسی دوران ان ک...

استاد یا عالم کا مقام اس دنیا میں

  ایک دفعہ ایک شاگرد نے اپنے استاد کے سامنے کسی عالِمِ دین کا نام لیا، نام لیتے ہوئے قدرے بےاَدبی کا شائبہ محسوس ہوتا تھا، استاد تکیہ کی ٹیک لگائے بیٹھے تھے، فورا تکیہ کا آسرا چھوڑا، سیدھے ہو کے بیٹھے، چہرے سے جلال کے آثار نمایاں ہوئے، فرمایا: جس مولانا صاحب کا نام لیا، کیا وہ تیرا چھوٹ ا بھائی ہے؟، شاگرد نے عرض کیا، نہیں، فرمایا...!  علمِ دین اور اور اہلِ دین کی قدر کو اپنے اوپر لازم جان، تو نے مُسند احمد اور طبرانی میں وعید نہیں پڑھی جس میں آقا مدنیﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے، ہمارے بچوں پر رحم نہ کرے، آگے الفاظ کیا ہیں وَیَعْرِفُ لِعَالِمِنَا حَقَّہ یعنی جو ہمارے عالِم کا حق نہ پہچانے وہ میری اُمت میں سے نہیں ہے، تو اب بولو اِس انداز سے نام لینا جس میں بےادبی ہو تو کیا یہ حق ہے علماءِ کرام کا ؟؟؟.  فرمایا یاد رکھ‫...! عالِم صالح نہ بھی ہو تو اُس کی ذات سے نفرت کرنا گناہ ہے، رہا کردار، تو ذہن نشین کر لے میری بات، اُس کے کردارِ بَد کے بارے میں تجھ سے نہیں پوچھا جائے گا، کہ اُس کے کردارِ بَد کو اُچھال کے کیوں نہیں آیا، اور مشاہدے کی بات بتاؤں، بدکر...

مولا علی کو دیکھنا عبادت

  *"مولا علی کو دیکھنا عبادت"* اللہ جل وعلا نے اپنے اولیاء کو یہ شانِ امتیازی عطا فرمائی کہ جب ان کے چہروں پر نگاہ پڑتی ہے تو رب کی یاد آ جاتی ہے۔ چہرہ دیکھنے کے ساتھ یادِ خداوندی یقینا عظیم ترین عبادت ہے۔ لیکن مولائے کائنات مولا علی وہ ہستی ہیں کہ ان کے چہرۂ اقدس کو فقط دیکھ لینا ہی عبادت ہے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین میں سے کئی ایک ہستیوں کا یہ عمل مروی ہے کہ وہ مولائے کائنات کے چہرے کو دیکھتے رہا کرتے اور یوں مصروفِ عبادت رہا کرتے۔ انہی ہستیوں میں سے ایک ہستی تاجدارِ صداقت سیدنا صدیقِ اکبر کی ہے۔ 👈 ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے والدِ گرامی سیدنا ابو بکر صدیق سے کہا: إِنِّي أَرَاكَ تُطِيلُ النَّظَرَ إِلَى وَجْهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. میں آپ کو دیکھتی ہوں کہ آپ دیر تک حضرت علی کے چہرے کو دیکھتے رہتے ہیں؟ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیق نے فرمایا: يَا بُنَيَّةُ! سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «النَّظَرُ فِي وَجْهِهِ عِبَادَةٌ» اے پیاری بیٹی! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فر...

زندگی میں عقیدے کی اہمیت

تمام مذاہب میں عقائد کے بعد سب سے زیادہ اہمیت عبادت کو دی گئی ہے ۔درحقیقت یہ دونوں ایک دوسرے کے ایسے لازم و ملزوم ہیں کہ پہلے کو دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ رتبہ کے اعتبار سے ایک کو دوسرے پر تقدم حاصل ہے۔عقیدہ عبادت کا محرک،اس کا سبب اور اس کی علت ہے ۔اور عبادت اس کی غذا ، اس کا ثبوت اور اس کاجسد ہے۔ اسی لیے یہ برابر دیکھنے میں آتا رہتا ہے کہ جتنی کمی یا کمزوری کسی شخص کی عبادت میں ہوتی ہے وہ دلیل ہوتی ہے اسی کے عقیدہ میں اس قدر کمی یا کمزوری کی ،خواہ اس کی فطرت کی خود فریبی اسے تسلیم کرنے سے کتنا ہی گریز کیوں نہ کرے ،عقیدہ درخت ہے اور عبادت اس کا پھل۔اور درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ۔ اسلام کی خصوصیت اس بارہ میں یہ ہے کہ دین کے مختلف شعبوں کی طرح اس نے عبادت کے مفہوم اور اس کے طریقوں کے متعلق بھی ایک ایسا جامع ،واضح اور منضبط ہدایت نامہ پیش کیا جو ہر اعتبار سے بے نظیر ہے۔ چناں چہ اگر دنیا کے کل مذہبوں کے بانیوں اور داعیوں کے تعلیم و عمل کا مطالعہ اس پہلو سے کیا جائے کہ عبادت کے معنی پر کوئی تشفی بخش روشنی پڑ سکے ۔اور اس کے بہترین طریقوں کا علم حاصل ہو سکے...