Skip to main content

Posts

Islam and poor

Islam and poor.

Crona and month of May 2020

A great news about crona in Pakistan. ان شا اللہ تعالیٰ یقین ہے 29 اپریل تک پاکستان میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے خوشخبری مل جائے گی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے صرف ان علاقوں کو سیل کیا جائے گا جہاں پر کسی کیس کے متعلق پتہ چلے گا باقی علاقوں میں کاروبار کی اجازت مل جائے گی...اسمارٹ لاک ڈاؤن کا تجربہ پوری دنیا میں صرف پاکستان میں کیا جانے لگا ہے...  انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ ھماری پاک افواج کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کار وضع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ھے کہ وہ ایک طرف کرونا کے مریضوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریک اینڈ ٹریس  سے الگ کر کے ان کے علاج معالجے کا بندوبست کریں اور دوسری جانب اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام عوام اپنے کاروبار شروع کر سکیں.  حکومتی اجلاس میں فیصلہ...

Differnt kinds of changes in constitution of Pakistan

Differnt kind of changes in constitution of Pakistan... #Important_Pakistan_constitutional_reforms #آئین_پاکستان_1973 میں اب تک کی گئی 25 ترامیم آسان اردو زبان میں اختصار کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں۔ #پہلی_ترمیم_1974 آئین پاکستان 1973 کی پہلی ترمییم میں پاکستان کے حدود اربعہ کا دوبارہ تعین کیا گیا #دوسری_ترمیم_1974 قادیانیوں کو غیر مسلم  اقلیت قرار دیا گیا #تیسری_ترمیم_1975 اس ترمیم میں Preventive Detention کی مدت کو بڑھایا گیا، Preventive Detection کا مطلب ہے کسی ایسے شخص کو نامعلوم مقام پر رکھنا جو ریاست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہو۔ #چوتھی_ترمیم_1975 اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں اضافی سیٹیں دی گئیں۔ #پانچویں_ترمیم_1976 ہائ کورٹ کا اختیار سماعت وسیع کیا گیا #چھٹی_ترمیم_1976 ہائ کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرڈمنٹ کی مدت بالترتیب 62 اور 65 سال کی گئ۔ #ساتویں_ترمیم_1977 وزیر اعظم کو یہ پاور دی گئ کہ وہ کسی بھی وقت پاکستان کی عوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکتا ہے۔ #آٹھویں_ترمیم_1985 پارلیمانی نظام سے سیمی صدارتی نظام متعارف کروایا گیا اور صدر کو اضافی پاورز دی گئیں۔ #ن...

Allama Iqbal and Ashiq Hussain Batalvi

Ashiq Hussain Bitalive about Allama Iqbal *" علامہ اقبال کا آخری سفر: انتقال سے تدفین تک "* _علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم وفات کے حوالے سے علامہ اقبال کے ایک قریبی سیاسی رفیق محترم عاشق حسین بٹالوی کی ایک تاریخی تحریر پیش کی جارہی ہے۔_ *عاشق حسین* لکھتے ہیں، علامہ اقبال کے جیتے جی ان سے میری ملاقات آخری 14اپریل 1938 ءکو دن کے گیارہ بجے جاوید منزل میں ہوئی تھی۔ وہ بیمار تھے اور پلنگ پر لیٹے آرام کر رہے تھے۔ ٹھیک یاد نہیں کہ پلنگ کمرے کے اندر تھا یا برآمدے میں۔ 33 سال گزر چکے ہیں۔ بعض باتیں ذہن سے اتر گئی ہیں۔ ہوا یوں کہ 17، 18 اور 19 اپریل کو کلکتہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس ہونے والا تھا اور ہم یعنی ملک برکت علی،خلیفہ شجاع الدین، ملک زمان مہدی، غلام رسول خاں، پیر تاج الدین اور راقم التحریر شرکت کے لیے 14 کی شام کو کلکتہ جا رہے تھے۔ روانگی سے پہلے غلام رسول خاں، ملک زمان مہدی اور راقم التحریر علامہ کی خدمت میں حاضرہوئے۔ ملک برکت علی پہلے سے وہاں موجود تھے۔ ایک ہفتہ قبل نواب زادہ لیاقت علی خان مرحوم نے باضابطہ اطلاع دی تھی کہ پنجاب پراونشل مسلم لیگ کا...

CRONA IN PAKISTAN

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے Crona in Pakistan مزید 17 مریض چل بسے، کل تعداد 209 ہوگئی، وزیرِاعظم عمران خان کا ٹیسٹ منفی آیا، پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی، 2156 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، امریکہ میں کرونا وائرس کے  مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ، ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ، دنیا بھر میں 25 لاکھ 50 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، اموات ایک لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئیں، بھارت میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 53 ہلاکتیں، کل تعداد 645 تک پہنچ گئی، مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر امداد کے مستحق ملکوں کی فہرست میں شامل کرلیا، امریکہ کے شہر منیاپولس کی انتظامیہ نے تاریخ میں پہلی بار ایک مسجد کو عمارت کے باہر نصب لاؤڈ سپیکرز پر اذان دینے کی اجازت دے دی اور پاکستان نے گودار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے لیے تجارتی سامان درآمد کرنے کی اجازت دے دی،مزید خبروں اور تفصیلات کے لئے سنئے اور دیکھئے وائس آف امریکہ اردو کا شام سات بجے کا نیوز بلیٹن۔

کرونا وائرس سے بچنے کا طریقہ

کرونا وائرس سے بچنے کا طریقہ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ملک میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور اس کا حل

ملک میں کرونا کی موجودہ صورت حال ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ 1970 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کہاں کتنے مریض ؟ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3721 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 2537، خیبرپختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 263 ، اسلام آباد میں 181 جب کہ آزاد کشمیر میں49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہین۔ ایک روز میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوٓں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی ہے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد176ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 56، پنجاب42، بلوچستان میں 5 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان می...