CRONA IN PAKISTAN

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے
Crona in Pakistan
مزید 17 مریض چل بسے، کل تعداد 209 ہوگئی، وزیرِاعظم عمران خان کا ٹیسٹ منفی آیا، پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی، 2156 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، امریکہ میں کرونا وائرس کے  مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ، ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ، دنیا بھر میں 25 لاکھ 50 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، اموات ایک لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئیں، بھارت میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 53 ہلاکتیں، کل تعداد 645 تک پہنچ گئی، مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر امداد کے مستحق ملکوں کی فہرست میں شامل کرلیا، امریکہ کے شہر منیاپولس کی انتظامیہ نے تاریخ میں پہلی بار ایک مسجد کو عمارت کے باہر نصب لاؤڈ سپیکرز پر اذان دینے کی اجازت دے دی اور پاکستان نے گودار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے لیے تجارتی سامان درآمد کرنے کی اجازت دے دی،مزید خبروں اور تفصیلات کے لئے سنئے اور دیکھئے وائس آف امریکہ اردو کا شام سات بجے کا نیوز بلیٹن۔

Comments

Popular Posts