تمام مذاہب میں عقائد کے بعد سب سے زیادہ اہمیت عبادت کو دی گئی ہے ۔درحقیقت یہ دونوں ایک دوسرے کے ایسے لازم و ملزوم ہیں کہ پہلے کو دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ رتبہ کے اعتبار سے ایک کو دوسرے پر تقدم حاصل ہے۔عقیدہ عبادت کا محرک،اس کا سبب اور اس کی علت ہے ۔اور عبادت اس کی غذا ، اس کا ثبوت اور اس کاجسد ہے۔ اسی لیے یہ برابر دیکھنے میں آتا رہتا ہے کہ جتنی کمی یا کمزوری کسی شخص کی عبادت میں ہوتی ہے وہ دلیل ہوتی ہے اسی کے عقیدہ میں اس قدر کمی یا کمزوری کی ،خواہ اس کی فطرت کی خود فریبی اسے تسلیم کرنے سے کتنا ہی گریز کیوں نہ کرے ،عقیدہ درخت ہے اور عبادت اس کا پھل۔اور درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ۔ اسلام کی خصوصیت اس بارہ میں یہ ہے کہ دین کے مختلف شعبوں کی طرح اس نے عبادت کے مفہوم اور اس کے طریقوں کے متعلق بھی ایک ایسا جامع ،واضح اور منضبط ہدایت نامہ پیش کیا جو ہر اعتبار سے بے نظیر ہے۔ چناں چہ اگر دنیا کے کل مذہبوں کے بانیوں اور داعیوں کے تعلیم و عمل کا مطالعہ اس پہلو سے کیا جائے کہ عبادت کے معنی پر کوئی تشفی بخش روشنی پڑ سکے ۔اور اس کے بہترین طریقوں کا علم حاصل ہو سکے...
My name is Aurangzaib. I belong to sheikh family . I am from D. G. Khan. I like Islam . I want our people should spend their lives according to Islam. I am interested to write those topics which are liked by every one. I want to create optimistic approach in the people of my country and people of world. I think the people should use bright side in every matter. May Allah help us in every field of life!