شوشل میڈیااور ہمارے رویے

 


اگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر " لوگ" آپکے بارے میں کنفیوژ ہیں کہ آپ کون ہیں تو یہ " لوگوں " کی نہیں 

آپکی تحریر، آپکے موقف  کی خامی ہے کہ " لوگ " آپکو اور آپکے موقف کو سمجھ نہیں پاتے۔ ایک فہم و شعور رکھنے والاتعلیم یافتہ فرد اگر اپنا موقف یا نقطہ نظر واضح طور پر بیان نہیں کر سکتا چاہے لکھ کر یا اپنی بات کہہ کر تو اسکا مطلب ہے کہ وہ خود بھی کوئ واضح اور مضبوط ذاتی  موقف نہیں رکھتا ہے بلکہ موقع پرست ہے اور موقع کی مناسبت سے بات کر کے خود کو بچاتا ہے ۔ یہی رویہ عام زندگی میں بھی لوگ روا رکھتے ہیں اور یہ کوئ  قابل فخر برتاو نہیں ہے۔ یہ ابن الوقت رویئے ہی ہمارے سماج اور معاشرے کی خامیاں ہیں۔ سچا اور جرات مند انسان اپنی دوٹوک بات رکھنا جانتا ہے چاہے وہ کسی کو بری لگے یا اچھی ۔

خیر ایسے ہی ذہن میں خیالات آ گئے۔ تو لکھ دیئے .....

Comments

Popular Posts