Tipu Sultan #شیر_میسور_سلطان_فتح_علی_ٹیپو 4 مئی یومِ شہادت شیرِ میسور ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ علیہ 20 ذی الحجہ 1163 یوم پیدائش ٹیپو سلطان ایک شیر کے گھر شیر پیدا ہوا تھا۔ ٹیپو سلطان شیرِ میسور، سلطان حیدر علی کے سب سے بڑے فرزند، ہندوستان کے اصلاح و حریت پسندحکمران، بین المذاہب ہم آہنگی کی زندۂ جاوید مثال، طغرق (فوجی راکٹ) کے موجد تھے۔ ٹیپو سلطان 20 نومبر 1750ء بمطابق جمعہ 20ذوالحجہ 1163ھ کو دیوانہالی میں پیدا ہوئے۔ موجودہ دور میں یہ بنگلور دیہی ضلع کا مقام ہے جو بنگلور شہر کے 33 کلومیٹر (21 میل) شمال میں واقع ہے۔ ٹیپو سلطان کا نام آرکاٹ کے بزرگ ٹیپو مستان اولیا کے نام پر ہے۔ اسے اپنے دادا فتح محمد نام کی مناسبت سے فتح علی بھی کہا جاتا تھا۔ حیدر علی نے ٹیپو سلطان کی تعلیم پر خاص توجہ دی اور فوج اور سیاسی امور میں اسے نوعمری میں ہی شامل کیا۔ 17 سال کی عمر میں ٹیپو سلطان کو اہم سفارتی اور فوجی امور پر آزادانہ اختیار دے دیا۔ اسے اپنے والد حیدر علی جو جنوبی بھارت کے سب سے طاقتور حکمران کے طور پر ابھر کر سامنے آئے کا دایاں ہاتھ سمجھا جاتا تھا۔ 'ٹیپو ...
My name is Aurangzaib. I belong to sheikh family . I am from D. G. Khan. I like Islam . I want our people should spend their lives according to Islam. I am interested to write those topics which are liked by every one. I want to create optimistic approach in the people of my country and people of world. I think the people should use bright side in every matter. May Allah help us in every field of life!