Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2023

رسول پاک سے محبت کا انداز

  دَرُودِ تَاج ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا  کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو  حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آ جاتی ہے  پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟ کہنے لگا...  صاحب التاج  والمعراج  والبراق  والعلم کہنے لگا کرتے کیا ہے؟  دافع البلاء  والوباء  والقحط  والمرض  والالم آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟  اسمہ مکتوب  مرفوع  مشفوع  منقوش  فی اللوح  والقلم وہ کہاں کے سردار ہیں؟ سید العرب  والعجم انکا جسم کیسا ہے؟  کہنے لگا جسمہ مقدس  معطر  منور  فی البیت  والحرم جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہے؟  کہنے لگا شمس الضحیٰ  بدر الدجیٰ  صدر العلیٰ  نور الھدیٰ  کھف الوریٰ  مصباح الظلم عادتیں کیسی ہیں؟  جمیل الشیم وہ کرتے کیا ہیں؟  شفیع الامم انکے پاس ہے کیا  وہ دیتے کیا ہیں؟  صاحب الجود و الکرم...

بچوں کا رویہ اور ان کے والدین

  تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے؛ پھر  تم ماں بن گئیں اور میں باپ بن کے رہ گیا تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے زریعہ معاش کا اور پھر تم "گھر سنبھالنے والی ماں" بن گئیں  اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔۔ بچوں کو چوٹ لگی تو تم نے گلے لگایا اور میں نے سمجھایا تم محبت کرنے والی ماں بن گئیں اور میں صرف سمجھانے والا باپ ہی رہ گیا۔۔ بچوں نے غلطیاں کیں تم ان کی حمایت کر کے "understanding mom" بن گئیں اور میں "نہ سمجھنے والا" باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔ "بابا ناراض ہوں گے" یہ کہہ کر تم اپنے بچوں کی"best friend" بن گئیں۔۔۔ اور میں غصہ کرنے والا باپ بن کے رہ گیا.... تم سارا دن بچوں سے راز و نیاز کرتے ہوئے اپنا مستقبل محفوظ بناتے ہوئے بچوں کے ذہنوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔۔۔ اور میں فقط گھر کا مستقبل بنانے کے لیے اپنا آج برباد کرتا چلا گیا۔ تمہارے آنسوؤں میں ماں کا پیار نظر آنے لگا اور میں بچوں کی انکھوں میں فقط بے رحم باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔ تم چاند کی چاندنی بنتی چلی گئیں اور پتہ نہیں کب میں سورج کی طرح آگ اگلتا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔ تم ایک ...

امام حسین علیہ السلام کا مکہ سے کربلا تک کا سفر

 مکہ سے کربلا تقریباً 1731 کلومیٹر ہے۔  یہ فاصلہ گوگل میپ کے مطابق 18 گھنٹے بذریعہ  مشینری مطلب گاڑی وغیرہ میں طے کیا جا سکتا ہے مگر آج سے1381  سال پہلے یہ فاصلہ ایک مُشکل اور تکلیف دہ راستہ تھا، جس پر امام حُسین علیہ السلام نے اپنا سفر 8 ذلحج 60 حجری یعنی 10 ستمبر 680 عیسوی کو اپنے اہل خانہ کیساتھ شروع کیا۔ سفر شروع کرنے کے بعد تاریخ کی کتابوں میں 14 مختلف مقامات کا ذکر ملتا ہے، جہاں امام نے یا پڑاؤ کیا یا مختلف لوگوں سے ملے اور یا لوگوں سے خطاب کیا۔۔ اس آرٹیکل میں ان 14 مقامات کا سرسری ذکر کیا جائے گا تاکہ جو لوگ نہیں جانتے اُنہیں سفر اور راستے کی تھوڑی آگاہی ہوسکے۔ نمبر 1:  الصفا یہ پہلا مقام تھا امام اس جگہ پر عرب کے مشہور شاعر الفرزدق سے ملے اور اُس سے کوفہ کے حالات پُوچھے ، شاعر بولا ” کوفہ والوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں اور اُن کی تلواریں آپ کے خلاف ہیں”۔ شاعر نے امام کو کوفہ جانے سے روکا، مگر امام اپنا سفر شروع کر چُکے تھے۔ نمبر 2: ذات عرق مکہ سے کوفہ جاتے ہُوئے یہ دوسرا مقام ہے جو مکہ سے تقریباً 92 کلومیٹر پر ہے، اس مقام پر امام اپنے کزن عبداللہ ابن جعفر سے...