مخفی اولیاء کرام کی تعداد

 


مخفی اولیاء کرام کی تعداد


اولیاء الله میں سے چار ہزار تو وہ ہیں جو پوشیدہ رہتے ہیں - 

وہ نہ تو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں ، اور نہ اپنے حال کی خوبی و جمال کو جانتے ہیں -

ان کی حالت خود اپنے سے اور تمام لوگوں سے پوشیدہ رہتی ہے -

اولیا کی مختلف جماعتیں !

جو اولیا حق تعالیٰ کی بار گاہ کے لشکری اور مشکلات کو حل کرنے والے اور حل شدہ کو بند کرنے والے ہیں ، ان کی تعداد تین سو ہے -

ان کو اخیار کہا جاتا ہے -

اور چالیس وہ ہیں جن کو ابدال -

اور سات وہ ہیں جن کو ابرار -

اور چار وہ ہیں جن کو اوتاد -

اور تین وہ ہیں جن کو نقباء

اور ایک وہ ہے جسے قطب اور غوث کہا جاتا ہے -

یہ اولیاء وہ ہیں جو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور امور وہ معاملات میں ایک دوسرے کی اجازت کے محتاج ہوتے ہیں -

اس پر مروی صحیح حدیثیں ناطق ہیں -


از داتا گنج بخش کشف المحجوب صفحہ ٣٦١

Comments

Popular Posts