DNAرب کے رازوں میں سے اک راز
ڈی این اے DNA میں خدا کی نشانیاں۔
100 کھرب One Hundred Trillion بے جان ایٹموں Atom
سے ملکر ایک انسانی خلیہ Cell بنتا ہے۔جس میں زندگی ہوتی ہے۔اس میں زندگی کون ڈالتا ہے۔100 کھرب (One Hundred Trillion) خلیوں (Cells) سے ایک انسان بنتا ہے۔اور ہر خلیہ Cell ایک DNA سالمہ کا حامل ہوتا ہے۔ہر DNA میں انسانی جسم کے متعلق تین ارب Three Billion مختلف موضوعات کی معلومات Information ہوتی ہے۔اگر اس معلومات کو آپ کسی کتاب میں لکھنا چاہیں تو اسکی ایک ہزار جلدیں Volume بنیں گی اور ہر جلد 10 لاکھ صفحات (Pages) پر مشتمل ہوگا۔ اگر آپ اس معلومات کو کمپیوٹر کی Hard Disk میں ڈالنا چاہیں تو اسکے لئے آپکو 215 ارب (215 Billion GB) کی Hard Disk چاہیئے ہوگی۔D.N.A میں جو معلومات درج ہوتی ہے۔اسی کے مطابق انسان کی ظاہری شکل و صورت عادات اور رویہ بنتا ہے۔
جس طرح کمپیوٹر کے براؤزر پر نظر آنے والے صفحہ(Page) کے پیچھے (HTML) کے (Codes) کار فرما ہوتے ہیں۔
اس لئے مشہور ملحد رچرڈ ڈاکنز نے بھی کہا ہے کہ:
The machine code of
the genes is uncannily computer like.
انسانی ڈے این اے میں جینز کا مشین کوڈ غیر معمولی طور پر کمپیوٹر جیسا ہے۔
(River out of Eden Page 17)
بل گیٹس (Bill Gates) نے کہا کہ:
“DNA is like a computer program but far,far more advanced than any software ever created.
ڈی این اے ایک کمپیوٹر پروگرام ہی کی طرح ہے۔
لیکن آج تک جتنے بھی سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں ان سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔
(The Road Ahead Page 188)
یہ صرف ایک انسان کی بات ہے اور دنیا میں ساڑھے سات ارب (7.5 Billion) موجود ہیں اور اس سے پہلے کتنے انسان گذرے ہیں۔اور کتنے کھرب انسان گزریں گے۔ہم نہیں جانتے۔یہ صرف انسانوں کی بات تھی۔انسان کے علاوہ زمین پر ساڑھے آٹھ ملین 8.7 Million جانداروں کی نوع (Species) موجود ہیں۔ اور ہر جاندار کی مختلف انواع (Species) ہوتی ہیں۔
کیا یہ اتنا پیچیدہ(Complex) اور ڈیزائن کیا ہوا(Designed) ڈی این اے خودبخود بن گیا۔کیا اس میں یہ معلومات اپنے آپ آ گئی؟ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک کمپیوٹر پروگرام بغیر کسی سافٹ ویئر انجینئر کے بن گیا ہے۔جبکہ ڈی این اے دنیا کے بڑے سے بڑے کمپیوٹر پروگرام سے بھی کھربوں گنا زیادہ ترقی یافتہ Advanced ہے۔اور کسی سافٹ ویئر سے بھی بہت ہی زیادہ پیچیدہ ہے۔
معلومات کے لئے عالم کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈیزائن کے لئے DESIGNER کی ضرورت ہوتی ہے۔پروگرام کے لیے ایک اعلی باکمال PROGRAMMER کی ضرورت ہوتی ہے۔
هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ يُسَبِّـحُ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ
وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کرنے والا ٹھیک ٹھیک وجود میں لانے والا چیزوں کو صورت دینے ولا ہے۔ تمام اچھے نام اسی کے ہیں۔ کائنات کی ہر چیز اسکی پاکائی بیان کرتی ہے۔ وہ بہت ہی غالب اور حکمت والا ہے۔الحشر:24
وَفِىْ خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوْقِنُـوْنَ
اور تمہاری تخلیق میں اور اان جانداروں میں جن کو زمین میں پھیلایا گیا ہے یقین کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔
الجاثیہ آیت:4
Comments
Post a Comment