Skip to main content

اردو کی چند اہم معلومات

 


*👨🏻‍💻اردو کی ادبی معلومات🔥* 



1-اردو صحافت کا اولین مرکز کون سا شہر ہے ؟

جواب :؛ کلکتہ


2- دہلی کب صحافت کا مرکز بنا ؟

جواب ؛ 1911


3- جام جہاں نما   کب اور کس نے شائع کیا ؟

جواب ؛ 27 مارچ 1822 کو کلکتہ سے منشی سدا سکھ نے شائع کیا 


4- جام جہاں نما    کس سن تک جاری رہا  ؟

جواب ؛ 18 مارچ 1888


5- جنوبی ہند کی اردو صحافت    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب : محمد افضل الدین اقبال


6- سر سید کے بھائی محمد خاں نے " سید الاخبار " فارسی میں جاری کیا یہ روزنامہ ،ہفت روزہ ،  ماہنامہ یا پھر ششماہی تھا ؟

جواب : ہفت روزہ ( آٹھ صفحات پر مشتمل یہ رسالہ تھا )


7- صادق الاخبار    دہلی سے 1854 میں جاری ہوا ۔جو کہ فارسی میں تھا ۔اس کے مدیر کون تھے ؟

جواب ؛ جمیل الدین ہجر 


8- مولوی محمد باقر نے کب  " دہلی اردو اخبار " کا اجرا کیا ؟

جواب ؛ 1836 


9- آزاد کب " دہلی اردو اخبار " کے پبلشر بنے ؟

جواب ؛ 20 اکتوبر 1853


10- اردو صحافت انیسویں صدی میں     کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ ڈاکٹر طاہر مسعود


11- پنجاب کا پہلا اخبار کونسا تھا اور کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ کوہ نور   1850 تا 1905 پہلا اخبار تھا اور اسے منشی ہر سکھ رائے نے جاری کیا ۔


12- چشمۂ فیض   1853  کہاں سے جاری ہوا ؟

جواب : سیالکوٹ 


13- کون سا اخبار غالب کا پرجوش حامی تھا اور اس کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ اکمل الاخبار 1866 دہلی سے جاری ہوا ۔اس کے مدیر منشی بہاری لال مشتاق تھے


14- اردو صحافت اور دہلی  کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ ڈاکٹر محمد یوسف


15- یورپ میں چھپائی کا فن کس صدی میں ایجاد ہوا ؟

جواب ؛ پندرھویں صدی میں۔۔۔


16- ہندوستان میں چھاپہ خانہ     کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ علی ابن الحسین زیدی


17- ہندوستانی اخبار نویسی ( کمپنی کے عہد میں )    کے مصنف ہیں۔

جواب محمد عتیق صدیقی


18- تحریک آزادی میں اردو صحافت کی خدمات    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب : سمیع احمد


19- سلطان الاخبار کا اجرا کہاں سے ہوا اور اس کے مدیر کون تھے ؟

جواب ؛ یہ اردو اخبار منشی قادر بخش نے استنبول سے نکالا ۔


20- برطانیہ میں اردو صحافت    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ سلطان محمود


21- پیک اسلام    کس نے جاری کیا اور کب کیا ؟

جواب ؛ یہ ترکی سے نصرت علی خاں نے شائع کیا .1880 میں استنبول سے جاری ہوا۔


22- جہان اسلام     ایک ترک اردو اخبار ہے اس کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ ڈاکٹر خلیل طوق آر نے


23- انقلاب پسند صحافی کون تھے ؟

جواب ؛ ابو الکلام آزاد


24- پاکستان س ہند میں مسلم صحافت کی مختصر ترین تاریخ    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ ڈاکٹر مسکین علی حجازی


25- احسان   کس نے اور کب جاری کیا ؟

جواب ؛ ملک نور الہی نے 1934 میں جاری کیا 


26- صحافت اور تحریک آزادی   کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ عزیز ملک


27- قلم کمان    کے عنوان سے کون کالم نگاری کر رہے ہیں ؟

جواب ! حامد میر 


28- کس شخصیت کو جدید پاپولر جرنلزم   کے طور پر جانا جاتا ہے ؟

جواب ؛ ظفر علی خاں


29- روزنامہ  امروز   کس کی زیر ادارت شروع ہوا ؟

جواب ؛ چراغ حسن حسرت


30- مشرق   کا اجرا کس نے کیا ؟.

جواب ؛ عنایت الہی 

جس میں انتظار حسین " لاہور نامہ " کے عنوان سے کالم نگاری کرتے رہے 


31- اردو کے دو گلدستے    کے مصنف کون ہیں ؟.

جواب ؛ معین الدین عقیل


32- ریاض سخن    کے مالک کون تھے ؟

جواب ؛ اصغر علی خان   نے 1885 کو رام پور سے اس کا اجرا کیا 


33- اردو میں گلدستوں کی روایت    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ ساحل احمد


34- حالی کی مسدس مدوجزر اسلام 1879 میں کس رسالے میں شائع ہوئی ؟

جواب ؛ تہذیب الاخلاق 


35- فتنہ    اور  عطرفتنہ    کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب : ریاض خیر آبادی


36- اودھ اخبار 1859 کے بانی کون ہیں ؟

جواب ؛ منشی نولکشور   


37- صحافت پاکستان و ہند میں    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ عبدالسلام خورشید


38- کاروان صحافت   کے مرتب کون ہیں ؟

جواب ؛ عبدالسلام خورشید


39- باتصویر ہفت روزہ کون سا ہے ؟

جواب ؛ قرآن السعیدین ( اشپر نگر )


40- شرر نے  دلگداز   کب جاری کیا ؟

جواب ؛ 1897 


41- اردوئے معلی     کا اجرا کس سن میں ہوا ؟

جواب ؛ 1903  میں علی گڑھ


42- نگار کا اجرا کب اور کہاں سے ہوا ؟

جواب ؛ آگرہ 1922,  1923 میں اس کا دفتر بھوپال منتقل ہو گیا ۔1927 سے اس کا دفتر بھوپال سے لکھنؤ منتقل ہوا اور 1962 تک یہیں سے جاری ہوتا رہا۔


43- ساقی کا اجرا کب ہوا ؟

جواب ! 1930 میں شاہد احمد دہلوی نے کیا ۔۔جوش کے سخت مخالف تھے  اس لیے  جوش کا مذمتی نمبر شائع کیا  صہبا کے " افکار " میں جوش نمبر نکالنے کے جواب میں۔


44- ادب لطیف کا اجرا کب ہوا ؟

جواب ؛ 1936 میں 


45- سویرا   کا اجرا کس میں اور کن کی ادارت میں ہوا ؟

جواب ؛ سویرا کا اجرا احمد ندیم قاسمی اور فکر تونسوی کی زیر ادارت 1946 میں ہوا 


46- نقوش کا اجرا کب اور کن کے زیر ادارت ہوا ؟

جواب ؛ ماہنامہ نقوش   کا اجرا 1948 میں احمد ندیم قاسمی اور ہاجرہ مسرور کی زیر ادارت ہوا۔


47- ماہنامہ " افکار '" کا اجرا کن شخصیات نے کیا؟

جواب ؛ 1945 میں صہبا لکھنوی اور رشدی بھوپالی نے اس کا اجرا کیا .


48- سنگ میل    کا اجرا کب ہوا ؟

جواب ؛ پشاور سے 1948 میں 


49- فنون کا اجرا احمد ندیم قاسمی نے کس کے ساتھ مل کر کیا ؟

جواب ؛ حبیب اشعر  کے ساتھ 1963 میں کیا ۔یہ سہ ماہی تھا 


50- اخبار النساء    کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب مولوی سید احمد دہلوی نے


51- تہذیب نسواں    کا اجرا کب ہوا ؟

جواب ؛ سید ممتاز علی نے 1898 میں کیا 


52- حریم    کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ نسیم انہونی نے 1930 میں لکھنؤ سے کیا ۔


53- النساء     کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ صغرا صدف مرزا نے 1920 میں


54- سرحد سے   " نگار " کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ سید ضیا جعفری نے


55- قند  1957 اور    جریدہ1985     کس کے رسائل ہیں ؟

جواب ؛ تاج سعید کے 


56- مخزن  1901 میں جاری ہوا ۔ اب یہ کس طرز کا رسالہ ہے ؟.

جواب ؛ ششماہی


57- محمدی بیگم جو تہذیب نسواں کی ایڈیٹر تھیں  کس کی والدہ ہیں ؟

جواب؛ سید امتیاز علی تاج


58- پھول   کب جاری کیا ؟

جواب ؛ 1909


59- ہمایوں  جو کہ میاں بشیر احمد کا رسالہ تھا اس کا روسی نمبر اور فرانسیسی نمبر کس نے مرتب کیا ؟

جواب ؛ سعادت حسن منٹو نے


60- نوادرات منٹو    کے مرتب کون ہیں ؟

جواب ؛ محمد سعید


61- نیرنگ خیال   کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ حکیم یوسف حسن نے 1924 میں کیا ۔۔ 

نگار کے بعد اس نے طویل عمر پائی ہے اب تک 


62- ادبی دنیا   کا اجرا کس نے اور کب کیا ؟.

جواب ؛ اصلاح الدین احمد نے 1929 میں ۔

میرا جی اس کے مدیر بھی رہے۔


63- میرا جی کے مقالات جو بعنوان " مشرق و مغرب کے نغمے" تھے اس کا دیباچہ کس نے لکھا ؟

جواب ؛ مولانا صلاح الدین احمد نے


64- کس شخصیت نے  اپنے رسالے میں افسانوں پر  انعام کا سلسلہ شروع کیا ؟

جواب ؛ صلاح الدین احمد نے راجندر سنگھ بیدی کو دس روپے انعام دیا ۔


65- صلاح الدین احمد کی وفات کے بعد   ادبی دنیا   کی صدارت کس نے سنبھالی ؟

جواب ؛ محمد عبداللہ قریشی


66- سالنامہ کارواں    کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر نے 1933

اس میں محمد حسین آزاد کے ڈرامے " ابوالحسن " کا ایک ایکٹ بھی شائع ہوا ۔

اس کے قلم کاروں میں اقبال کا نام بھی شامل ہے۔


67- شیرازہ   کا اجرا کس نے اور کب کیا ؟

جواب ؛ چراغ حسن حسرت نے لاہور سے 1937 میں کیا 


68- اختر شیرانی نے رومان   کب جاری کیا ؟

جواب؛ 1938 میں ۔ اسمیں احمد ندیم قاسمی کا پہلا افسانہ  بد نصیب بت تراش بھی شائع ہوا تھا 


69- عبدالمجید سالک   نے   " فانوس خیال "  کہاں سے نکالا ؟

جواب ؛ پٹھان کوٹ سے


70- پاکستان میں ادبی جرائد کی تاریخ    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ انور سدید 


71- پاکستان کے منتخب اردو رسائل کا تاریخی ، تنقیدی جائزہ    کے مصنف ہیں .

جواب ؛ شمشیر خان


72- محمد طفیل  کو   محمد نقوش  کا خطاب کس نے دیا ؟

جواب ؛ مولوی عبدالحق نے


73- صحیفہ    مجلس ترقی ادب کا مجلہ ہے اس کا اجرا کب اور کس نے کیا ؟

جواب ؛ اس کا اجرا سید عابد عابد نے 1957 میں کیا


74- تخلیق 1969   کس کا رسالہ ہے ؟

جواب ؛ اظہر جاوید کا 


75- شام و سحر 1974   کس کا رسالہ ہے ؟

جواب ؛ سید شبیہ الحسن 


76- معاصر انٹر نیشنل    کس کا رسالہ ہے ؟

جواب : عطا ء الحق قاسمی 


77-  ماہ نو    کس کا پرچہ ہے ؟

جواب : مرکزی حکومت کا


78- الحمرا   1951   کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ حامد علی خاں


79- نصرت    کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ حنیف رامے  نے 1958 میں کیا 


80-  وجدان    کون نکال رہی ہیں ؟

جواب ؛ صغرا صدف 


81- راوی اور بازیافت  کا مدیر بلحاظ عہدہ کون ہوتا ہے ؟

جواب ؛ صدر شعبہ اردو  اوریئنٹل کالج ، پنجاب یونیورسٹی


82- خیابان    کس ادارے کا مجلہ ہے ؟.

جواب ؛ پشاور یونی ورسٹی کا 


83- ہلال   کس ادارے سے تعلق رکھتا ہے ؟

جواب ؛ فوج


84- تحقیق    کس ادارے کا مجلہ ہے ؟

جواب ؛ سندھ یونی ورسٹی جامشورو


85- دریافت  اور    تخلیقی ادب  کس ادارے کے مجلے ہیں ؟

جواب ؛ نمل یونی ورسٹی کے


86- معیار    کس ادارے کا مجلہ ہے ؟

جواب ؛ انٹر نیشنل اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد کا 


87- چہار سو    کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب : جاوید گلزار 


88- نئی قدریں   ماہنامہ کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ اختر انصاری اکبر آبادی نے 1955 میں کیا 


89- لوح ادب   کے   مدیر کون ہیں ؟

جواب ؛ شکیل احمد 


90- الزبیر    کا تعلق کس شہر سے ہے ؟

جواب ؛ بہاولپور سے


91- الماس    کس ادارے کا تحقیقی مجلہ ہے ؟

جواب ؛ شاہ عبد الطیف بھٹائی یونی ورسٹی جام شورو 


92- روز نامہ  جنگ  کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ میر شکیل الرحمن


93- ابراہیم جلیس  نے کون سا روزنامہ جاری کیا ؟

جواب ؛ انجام 


94- نقار خانے میں   کے عنوان سے کون کالم لکھتے تھے ؟

جواب ؛ جمیل الدین عالی


95- مولوی عبدالحق نے   اردو   کا اجرا کب کیا ؟

جواب ؛ جنوری 1921 اورنگ آباد سے


96- انجمن ترقی اردو ہند کی علمی اور ادبی خدمات    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ شہاب الدین ثاقب 


97- مولوی عبدالحق  نے ماہنامہ   قومی زبان  کب جاری کیا ؟

جواب : 1948 


98-  سیپ  کا اجرا نسیم درانی نے کب کیا ؟

جواب ؛ 1963


99- آرٹس انٹر نیشنل    کس نے نکالا ؟

جواب ؛ نسیم درانی نے 


100-  صریر   کس نے نکالا ؟

جواب ؛ فہیم اعظمی نے ماہنامہ صریر نکالا۔


101- بادبان   کس نے نکالا ؟

جواب ؛ ناصربغدادی نے


102- دنیا زاد    کس نے نکالا ؟

جواب ؛ آصف فرخی نے


103- مکالمہ    کس نے نکالا ؟

جواب ؛ مبین مرزا نے


104- دنیائے ادب     کس نے نکالا ؟

جواب ؛ اوج کمال


105- ظرافت    کس نے نکالا ؟

جواب ؛ ضیا ء الحق قاسمی 


106- آئندہ   کس نے نکالا ؟

جواب ؛ محمود واجد 


107- طلوع افکار   کس نے نکالا ؟

جواب ؛ حسین انجم 


108- اجرا    کس نے نکالا ؟

جواب ؛ احسن سلیم 


109- سفیر اردو    کس نے نکالا ؟

جواب ؛ معراج جامی


110- سخنور   کس نے نکالا ؟

جواب ؛ نقوش نقوی


111- عالمی رنگ ادب   کس نے نکالا؟

جواب ؛ شاعر علی شاعر


112- نیا دور    1946 میں کس جوڑی نے نکالا ؟

جواب ؛ ممتاز شیریں اور ان کے شوہر محمد شاہین نے


113- سوغات   کس نے نکالا ؟

جواب ؛ محمود ایاز 


114- نیا دور   کو کس نے مرتب کیا ؟

جواب ؛ جمیل جالبی


115- شب خون    کس نے اور کب نکالا ؟

جواب ؛ شمس الرحمن فاروقی نے ماہنامہ    شب خون  الہ آباد سے نکالا


116- مباحثہ   کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ وہاب اشرفی نے پٹنہ سے


117- کوہسار   کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ مناظر عاشق 


118- اسباق    کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ نذیر فتح نے پونہ سے کیا 


119- گلزار سخن    کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ منشی حبیب اللہ خاں


120- شاہین   کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ اثر مقطی 


121- توازن   کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ عتیق احمد عتیق 


121- عثمانیہ   کس ادارے کا مجلہ ہے ؟

جواب ؛ جامعہ عثمانیہ کا ۔اس کے پہلے مدیر محی الدین قادری زور تھے۔


122- فکر و نظر   کس ادارے کا مجلہ ہے ؟

جواب ؛ علی گڑھ کا 


123- اردو ادب   کس ادارے کا ترجمان ہے ؟

جواب ؛ انجمن ترقی اردو دہلی 


124- ایوان اردو   کس ادارے کا ترجمان ہے ؟

جواب ؛ اردو اکیڈمی دہلی کا 


125- ماہنامہ   شاعر    کس نے جاری کیا ؟

جواب ؛ سیماب اکبر آبادی نے بمبئی سے جاری کیا 


126- ادیب انٹر نیشنل   کا اجرا کس نے کیا ؟

جواب ؛ ڈاکٹر کیول دھیر نے لدھیانہ سے جاری کیا 


127- تاریخ صحافت اردو   کے مصنف ہیں .

جواب امداد صابری


128- اردو کے اخبار نویس     کے مصنف ہیں .

جواب؛ امداد صابری


129- روح صحافت    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ امداد صابری


130- اردو صحافت کی نادر تاریخ    کے مصنف کون ہیں ؟

جواب ؛ طاہر مسعود



*•┈•❀•🍃🌼•🌼•🌼🍃•❀•┈•*

Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Ali

  مولا علی علیہ السلام کون؟؟؟؟ ایک عظیم تعارف مودت سے لبریز ایک خوبصورت تحریر وہ علی :جو عین اسلام ہیں وہ علی :جو کل ایمان ہیں وہ علی: جو خانہ کعبہ میں پیدا ہوا اور مسجد کوفہ میں شہید کیا گیا۔ وہ علی :جس نے آنکھ کھولی تو سب سے پہلے مصحف روئے نبی کی زیارت کی اور جو نور میں ،خلق میں ،تبلیغ میں،راحت میں ،کلفت میں،بزم میں،رزم میں غرض ہر منزل میں رسول خدا کا ہم رکاب ہیں ۔ وہ علی: جو خاتم الرسل کا بھائی اور وصی ہیں وہ علی : جوفاطمہ الزہرا کا شوہر تھا۔ وہ علی :جو سرداران جنت حسنین علیہما السلام کا باپ تھا۔ وہ علی :جو نہ صرف مومن آل محمد تھا بلکہ خدا کے آخری نبی خاتم الرسل کا شاہد و گواہ بھی تھا۔ وہ علی: جو ایسا عبادت گزارتھا کہ حالت نماز میں پاوں سے تیر نکال لیا گیا اوراسے احساس تک نہیں ہوا۔ وہ علی :جس کی زندگی انتہائی سادہ اورپاکیزہ تھی۔ وہ علی: جس نے تمام عمر محنت و مزدوری کی اورع جو کی خشک روٹی کھا تا رہا۔ وہ علی: جو علوم کائنات کا حامل تھا اور جسے زبان وحی سے مدینۃ العلم کا لقب عطا ہوا۔ وہ علی: جس نے مسجد کوفہ کی منبر سے سلونی سلونی قبل ان تفقدونی کا علان کیا۔ وہ علی: جس کے عدل کی ...

شاہ لطیف بھٹائی اور عورت کا مقام

  ✏️انتخاب✏️ اس نے پوچھا’’شاہ لطیف کون تھا؟‘‘ میں نے کہا ’’دنیا کا پہلا فیمینسٹ شاعر‘‘ اس نے پوچھا ’’کس طرح۔۔۔!؟‘‘ میں نے کہا ’’اس طرح کہ : وہ جانتا تھا کہ عورت کیا چاہتی ہے؟ اس سوال کا جواب ارسطو بھی نہ دے پایا اس لیے علامہ اقبال نے کہا تھا: ’’ہزار بار حکیموں نے اس کو سلجھایا پھر بھی یہ مسئلہ زن رہا وہیں کا وہیں‘‘ دنیا کے سارے دانشور اور شاعر کہتے رہے کہ ’’عورت ایک مسئلہ ہے‘‘ اس حقیقت کا ادراک صرف لطیف کو تھا کہ ’’عورت مسئلہ نہیں عورت محبت ہے!‘‘ مگر وہ محبت نہیں جو مرد کرتا ہے! مرد کے لیے محبت جسم ہے عورت کے لیے محبت جذبہ ہے مرد کی محبت جسم کا جال ہے عورت کی محبت روح کی آزادی ہے مرد کی محبت مقابلہ ہے عورت کی محبت عاجزی ہے مرد کی محبت ایک پل ہے عورت کی محبت پوری زندگی ہے مرد کی محبت ایک افسانہ ہے عورت کی محبت ایک حقیقت ہے! سارے شعراء شیکسپئر سے لیکر شیلے تک اور ہومر سے لیکر ہم تم تک سب یہ سمجھتے رہے کہ عورت معشوق ہے صرف شاہ کو معلوم تھا کہ عورت عاشق ہے اس لیے شاہ لطیف نے لکھا: ’’عورت عشق کی استاد ہے‘‘ سب سوچتے رہے کہ ’’آخر عورت کیا چاہتی ہے؟ تخت؛ بخت اور جسم سخت!؟‘‘ شاہ عبدالطیف کو...

سورہ الطارق

 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* 85:21 *بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ*  لفظی ترجمہ:  *بَلْ هُوَ:* بلکہ وہ | *قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ:* قرآن مجید ہے ترجمہ: 85:21 (ان کے جھٹلانے سے قرآن پر کوئی اثر نہیں پڑتا) بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے۔ Nay, this is a Glorious Qur'an, 85:22 *فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ*  لفظی ترجمہ:  *فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ:* لوح محفوظ میں ترجمہ: 85:22 جو لوح محفوظ میں درج ہے۔ (Inscribed) in a Tablet Preserved!  85. Al- Burooj 21-22 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* *وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ*  لفظی ترجمہ:  *وَالسَّمَآءِ:* قسم ہے آسمان کی | *وَالطَّارِقِ:* اور رات کو آنے والے کی ترجمہ: 86:01 قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔ By the Sky and the Night-Visitant (therein);- 86:02 *وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏* لفظی ترجمہ: *وَمَآ اَدۡرٰٮكَ:* اور کیا چیز بتائے تجھ کو | *مَا الطَّارِقُ:* وہ رات کو آنے والا کیا ہے ترجمہ: 86:02 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟ And what will explain to thee what the N...