روحانی بیمار کا علاج
🍃 روحانی بیمار کی شفاء کی کمی کے اسباب 🍃
1️⃣نہ سونا فطرت کے خلاف ہے روحانی مریض سے صبح سویرے کا حال مت پوچھو، اس نے برسوں سے طلوع آفتاب نہیں دیکھا۔
2️⃣ روحانی بیماری کی پہلی علامت انسان کا انسان سے لا تعلق رہنا اس کی نیند کے نظام میں تبدیلی ہے کیونکہ شیطان دن کو سوتے ہیں اور رات کو جاگتے ہیں۔
3️⃣ آپ دیکھیں گے کہ مریض دن کے وقت سوتا ہے یا اگر جلدی جاگتا ہے تو وہ غیر فعال اور سست رہتا ہے۔
4️⃣ پھر وہ غروب آفتاب کے بعد متحرک ہو جاتا ہے اور اس کی غنودگی دور ہو جاتی ہے اور وہ رات کی آخری ساعتوں تک جاگتا رہتا ہے۔
5️⃣ پھر فجر سے تھوڑا پہلے سوتا ہے اور وقت پر نماز پڑھنے کے لیے نہیں اٹھتا اس طرح اس کی نماز ضائع ہو جاتی ہے اور شیطان کان میں میں پیشاب کر کے جادو کی کھیتی کو خوب سیراب کر دیتا جس کی وجہ سے تمام قسم کے علاج غیر فعال ہو جاتے ہیں اور اس طرح شیاطین اور جنات اس پر آپنا شکنجہ مضبوطی سے کس لیتے ہیں اور اس پر جادو اور جنات کو اثرات مزید زیادہ سخت ہو جاتے اس کے جسم کی نحوست بڑھ جاتی ہے اس طرح اس کے ساتھ جڑے تمام کاروبار زندگی مفلوج ہو جاتے ہیں تمام وظائف اور علاج بے اثر رہتے ہیں گھر اور رزق سے برکت چلی جاتی ہے
6️⃣ اسی طرح وہ دوپہر سے پہلے تک جاگتا ہے اور پھر دوپہر کو ایک ساتھ سوتا ہے اور ظہر کی نماز بھی ضائع کر دیتا ہے۔
7️⃣ مریض کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جانے کے لیے شیطان کے یہ سب سے پہلے اور تیز ترین اقدامات اور ہتھیار ہیں۔
8️⃣ ایک نماز کے وقت میں سونا، پھر دوسری اور پھر اس کی عادت پڑ جاتی ہے، پھر دیر کرتا رہتا ہے اور پھر عادت ہوجاتی ہے، پھر وہ ایک دم اس کی قضا کرتا ہے اس طرح وہ بار بار کرتا ہے، پھر اسے نماز پڑھنا بھاری ہو جاتا ہے، پھر وہ سرے سے نماز پڑھنا چھوڑ دیتا ہے، پھر وہ ہو جاتاہے کافر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے عین مطابق جان بوجھ کر نمازیں ترک کرنے والا اسلام میں نہیں رہتا اور نہ ہی وہ اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے۔
9️⃣ روحانی مریض کی زندگی میں سب سے اہم اور سب سے بڑی تبدیلی اس کی نیند کے نظام کو ایڈجسٹ کرنا ہے، کیونکہ اگر یہ متوازن ہو تو باقی سب ٹھیک ہو جائے گا۔
🔟 مریض کو جلدی اٹھنے کی کوشش کرنی چاہیے، چاہے اس کے لیے دنوں، ہفتوں اور مہینوں کی کوشش در کوشش کرنی پڑے۔
1️⃣1️⃣ نیند اور اس کے مسئلے کو درست کرنے کا ایک سب سے زیادہ فائدہ مند اور تیز ترین طریقہ سر کے نیچے گال کی ہڈیوں کے حصے کو سینگی لگانا ہے کیونکہ یہ وہ حصہ ہے جس پر شیطان اپنی تین گرہیں لگاتا ہے تاکہ انسان نیند اور سستی کے ساتھ بھاری پن میں رہے۔
Comments
Post a Comment