RAIN IN PAKISTAN
RAIN IN PAKISTAN IN JULY 2020
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گاچیف میٹرولوجسٹ محمد
حنیف نے بتایا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کا امکان ہے جو خطرناک
نوعیت کی نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد بارشوں کا امکان ہے
جبکہ کشمیر اور سندھ میں 20 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں زیادہ بارشوں سے دریاوَں میں سیلاب جبکہ بڑے شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ آج ملک میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔منگل کے روز صوبہ سندھ، ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختو نخواہ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک / جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جمعرات کے روزملک کےبیشتر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمے کے روز ۔ ملک کےبیشتر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ۔گلگت بلتستان بالائی خیبرپختو نخواہاور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتے کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ۔گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخواہ، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روزملک کےبیشتر علاقوں میں مو سم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ۔گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخواہ، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments
Post a Comment