مخفی اولیاء کرام کی تعداد اولیاء الله میں سے چار ہزار تو وہ ہیں جو پوشیدہ رہتے ہیں - وہ نہ تو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں ، اور نہ اپنے حال کی خوبی و جمال کو جانتے ہیں - ان کی حالت خود اپنے سے اور تمام لوگوں سے پوشیدہ رہتی ہے - اولیا کی مختلف جماعتیں ! جو اولیا حق تعالیٰ کی بار گاہ کے لشکری اور مشکلات کو حل کرنے والے اور حل شدہ کو بند کرنے والے ہیں ، ان کی تعداد تین سو ہے - ان کو اخیار کہا جاتا ہے - اور چالیس وہ ہیں جن کو ابدال - اور سات وہ ہیں جن کو ابرار - اور چار وہ ہیں جن کو اوتاد - اور تین وہ ہیں جن کو نقباء اور ایک وہ ہے جسے قطب اور غوث کہا جاتا ہے - یہ اولیاء وہ ہیں جو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور امور وہ معاملات میں ایک دوسرے کی اجازت کے محتاج ہوتے ہیں - اس پر مروی صحیح حدیثیں ناطق ہیں - از داتا گنج بخش کشف المحجوب صفحہ ٣٦١
My name is Aurangzaib. I belong to sheikh family . I am from D. G. Khan. I like Islam . I want our people should spend their lives according to Islam. I am interested to write those topics which are liked by every one. I want to create optimistic approach in the people of my country and people of world. I think the people should use bright side in every matter. May Allah help us in every field of life!