Skip to main content

Posts

Asool Faqar . A page from May 2013

Asool Faqar . A page from May 2013 عامل پروفیسرالسید سردار حسین مستانہ

Asool Faqar . One page from past

THREE FACTS OF LIFE.

THREE FACTS OF LIFE. *تین فطری قوانین جو کڑوے ہیں لیکن حق ہیں* *پہلا قانون فطرت*  اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے. اسی طرح اگر دماغ کو اچھی فکروں سے نہ بھرا جاۓ تو کج فکری اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے. *دوسرا قانون فطرت* جس کے پاس جوکچھ ہوتا ہے وہی بانٹتا ہے. *خوش انسان* خوشی بانٹتا ہے *غمزدہ انسان* غم بانٹتا ہے. *عالم* علم بانٹتا ہے *مذہبی اور دیندار انسان* دین بانٹتا ہے. *خوف زدہ انسان* خوف بانٹتا ہے. *تیسرا قانون فطرت* آپ کو زندگی سے جو کچھ بھی حاصل ہو اسے *ہضم کرنا سیکھیں!* اس لۓ کہ *کھانا* ہضم نہ ہونے پر بیماریاں پیدا ہوتی اور بڑھتی ہیں اسی طرح *مال وثروت* ہضم نہ ہونے کی صورت میں ریاکاری بڑھتی ہے. *بات* نہ ہضم ہونے پر چغلی بڑھتی ہے. *تعریف* نہ ہضم ہونے کی صورت میں غرور میں اضافہ ہوتا ہے. *مذمت* کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے دشمنی بڑھتی ہے. *غم* ہضم نہ ہونے کی صورت میں مایوسی بڑھتی ہے ۔ *اقتدار اور طاقت* نہ ہضم ہونے کی صورت میں خطرات میں اضافہ ہوتا ہے.

Sultan Saluhdin Ayobi.

SULTAN SALUHDIN AYOBI. گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ہونے تک شادی سے انکار کرتا رہا۔ ایک دن اس کے بھائی اسدالدین شیر کوہ نے اس سے کہا ۔ " بھائی ! تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ " نجم الدین نے جواب دیا ۔ " میں کسی کو اپنے قابل نہیں سمجھتا. " یہ سن کر اسدالدین نے کہا ۔ " میں آپ کے لیے رشتہ مانگوں ؟ " " کس کا ؟ " " ملک شاہ بن سلطان محمد بن ملک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر المک کی بیٹی کا....؟ " یہ سن کر نجم الدین بولا ۔ " وہ میرے لائق نہیں ۔۔۔۔۔۔ " اسدالدین دھک سے رہ گیا ۔ " پھر کون آپ کے لائق ہوگی ؟ " نجم الدین نے جواب دیا ۔ " مجھے ایسی نیک بیوی چاہیے ،جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے میرا ایک ایسا بیٹا پیدا ہو ، جس کی وہ بہترین تربیت کرے ، وہ شاہ سوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے.... " اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور اس نے کہا ۔ " ایسی لڑکی آپ کو کہاں ملے گی؟ " نجم الدین نے جواب دیا۔ " نیت میں خلوص ہو ، تو اللہ نصیب کرے...

How to lead life

HOW TO LEAD LIFE. ISHFAQ AHMAD اشفاق احمد کہتے ہیں جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔ کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔ جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔ پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔ بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔ اُلجھائے گا نہیں۔ رستہ دے دے گا۔ بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔ سادہ بات کرے گا۔ میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔ *جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔* یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔ میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔ حق سے زیادہ دیتا ہے۔ اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔ اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔ *اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔* نئیں تو کیا ہو گا؟...

Hazrat Ali ka khutba with out Alif.

HAZRAT ALI'S SERMON WITH OUT ALIF ایک مرتبہ گفتگو چلی کہ حروف تہجی میں وہ کونسا حرف ہے جس کا استعمال اتنا زیادہ کہ اس کے بغیر ایک جملہ بھی نہیں بن سکتا مجلس میں بیٹھے تمام احباب کا اتفاق ہوگیا کہ وہ حرف "الف" ہے امام اول حضرت سیّدناعلی المرتضیٰ علیہ السّلام بھی موجود تھے، آپ نے فی البدیہہ ایک خطبہ کہا جو اب بھی کتب میں تین سے چار صفحات پر مشتمل ہےاور پورے خطبے میں ایک بھی ،الف، نہیں ہے گزشتہ دنوں اسے پڑھنے کا اتفاق ہوا تو عقل دنگ اور حیران رہ گئی. کیا شاندار و کمال فضائل ہیں شیر خدا نفس رسول امام الاولیاء سیدنا علی المرتضی علیہ السلام کے سبحان اللہ بغیر الف کے حضرت علی کا دیا جانے والا  خطبہ عربی متن: حَمِدتُ مَن عَظُمَت مِنَّتُهُ، وَ سَبَغَت نِعمَتُهُ، وَ سَبَقَت رَحمَتُهُ، وَ تَمَّت کَلِمَتُهُ، وَ نَفَذَت مَشیَّتُهُ، وَ بَلَغَت حُجَّتُهُ، و عَدَلَت قَضیَّتُهُ، وَ حَمِدتُ حَمَدَ مُقِرٍّ بِرُبوبیَّتِهِ، مُتَخَضِّعٍ لِعُبودیَّتِهِ، مُتَنَصِّلٍ مِن خَطیئتِهِ، مُعتَرِفٍ بِتَوحیَدِهِ، مُستَعیذٍ مِن وَعیدِهِ، مُؤَمِّلٍ مِن رَبِّهِ مَغفِرَةً تُنجیهِ، یَومَ یُشغَلُ عَن فَ...

اصول فقر فلسفہ علم الہیات